Entertainment

عامر خان کی ’دل چاہتا ہے‘ ٹھکرانے کا افسوس ہے، ایشا کوپیکر

عامر خان کی ’دل چاہتا ہے‘ ٹھکرانے کا افسوس ہے، ایشا کوپیکر

بالی ووڈ اداکارہ ایشا کوپیکر کا کہنا ہے کہ عامر خان کی فلم ’دل چاہتا ہے‘ ٹھکرانے کا افسوس ہے۔ فلم ’پیار عشق اور محبت‘ اور کرشنا کاٹیج‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ایشا کوپیکر نے حالیہ انٹرویو میں فلموں کی آفر ٹھکرانے پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ’دل چاہتا ہے‘ آفر ہوئی جسے مسترد کرنے کا آج تک افسوس ہے، میں نے ’پیار عشق اور محبت‘ کی اور اس وقت آرام سے ڈائریکٹر سے کہہ سکتی تھی کہ میں نے آپ کی فلم سائن کی لیکن مجھے دل چاہتا ہے بھی کرنی ہے یا پھر وہ فلم کرنی ہے تو آپ کی فلم چھوڑنے ہوگی۔ اداکارہ نے کہا کہ اس وقت مجھے گائیڈ کرنے کے لیے کوئی نہیں تھا اور میرے ویلیوز اتنے ہائی ہیں جو والدین نے ٹھوس ٹھوس کر بھرے ہیں کہ ہم نے ایک بار کمٹمنٹ کرلی تو پھر پیچھے نہیں ہٹنا، سلمان نے ’وانٹڈ‘ میں جو ڈائیلاگ بولا ہے وہ میری زندگی کا ہی ہے کہ ’ایک بار میں نے کمٹمنٹ کرلی تو پھر میں اپنے آپ کی بھی نہیں سنتی۔‘ ایشا کوپیکر نے کہا کہ میں یہ سوچ رہی تھی کہ کیسے دوسری فلم سائن کرسکتی ہوں، کیسے کسی کو دھوکا دے سکتی ہوں میں نے اب فلم سائن کرلی ہے تو ایسے ہی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ تو جگاڑ کرنا چاہیے تھا کہ دونوں فلمیں کرسکتی تھی، پیار عشق اور محبت زیادہ ہٹ نہیں ہوئی اور دل چاہتا ہے سپر ہٹ ہوئی جس کے بارے میں آج بھی بات ہوتی ہے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ ’کرشنا کاٹیج‘ میں مجھے کبھی نہیں پتا چلا کہ میں ایک بھوتنی کا کردار نبھا رہی ہوں کچھ سین ایسے تھے جس میں شکل بگاڑنی پڑی تھی۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments