بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے کہا کہ وہ اپنی گرل فرینڈ گوری اسپراٹ کے ساتھ رہنے جا رہے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ گوری کے ساتھ دل سے شادی شدہ ہیں، چاہے ہم اسے رسمی طور پر کریں یا نہ کریں۔ 61 سالہ عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اور گوری ممبئی میں ایک جدید اور پرتعیش گھر میں منتقل ہونے والے ہیں۔ واضح رہے کہ عامر خان اور گوری اسپراٹ کافی عرصے سے ایک دوسرے کو ڈیٹنگ کر رہے ہیں اور پچھلے سال عامر نے اپنے تعلقات کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔ اب دونوں اپنے تعلقات میں اگلا قدم اٹھانے کے لیے تیار ہیں اور ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حال ہی میں ایک گفتگو کے دوران عامر نے اعتراف کیا کہ وہ ممبئی میں ایک شاندار نئے گھر میں شفٹ ہو رہے ہیں۔ تاہم اطلاعات کے مطابق عامر خان اپنی فیملی کے باقی افراد کے قریب ہی رہنا چاہتے ہیں۔ ایک میڈیا ادارے سے گفتگو میں انھوں نے کہا یہ سب کچھ میرے پروڈکشن ہیپی پٹیل کی ریلیز کے بالکل درمیان میں ہو رہا ہے۔ عامر خان نے واضح کیا کہ گوری کے ساتھ فوری طور پر شادی کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ہم دونوں ایک دوسرے کے لیے سنجیدہ ہیں اور ہمارے درمیان ایک نہایت ہی پرعزم تعلق ہے، ہم پارٹنرز ہیں، جہاں تک شادی کا معاملہ ہے تو میرا دل تو پہلے ہی اس کے ساتھ شادی شدہ ہے، چاہے ہم اسے رسمی طور پر کریں یا نہیں، یہ وہ چیز ہے جس کا فیصلہ میں وقت کے ساتھ کروں گا۔ واضح رہے کہ عامر خان نے کی پہلی شادی 21 برس کی عمر میں رینا دتہ کے ساتھ 1986 میں ہوئی جن سے انکے دو بچے ایرا خان اور جنید خان ہیں۔ 2002 میں دونوں کی راہیں جدا ہوگئیں اور عامر نے 2005 میں کرن راؤ سے دوسری شادی کی جن سے انکا ایک بیٹا آزاد خان ہے۔ کرن راؤ اور عامر میں 2021 میں طلاق ہوئی۔ گزشتہ برس عامر نے اپنی سالگرہ کے قریب گوری اسپراٹ سے اپنے تعلقات کا اعلان کیا تھا۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود