بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کے بیٹے جنید خان نے کہا ہے کہ عامر خان کا بیٹا ہونے کا سایہ ایسا ہے جس سے باہر نکلنا ممکن نہیں ہے۔ والد کے مقام تک پہنچنے میں پوری زندگی لگے گی۔ جنید نے حال ہی میں اپنی فلم ’ایک دن‘ کی شریک اداکارہ سائی پلوی کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ’عامر خان کا بیٹا ہونے کا سایہ کبھی ختم نہیں ہوگا۔ یہ نہ مثبت ہے نہ منفی۔ والد 35 سال سے اسٹار ہیں، میں اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ مجھے وہاں تک پہنچنے میں پوری زندگی لگے گی۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ وہ صرف ایسے فلمی سیٹ کا حصہ بننا چاہتے ہیں جہاں کام خوشگوار ہو اور پروجیکٹس ان کے دل کے قریب ہوں۔ جنید نے اپنی پہلی فلم مہاراج کے تجربے کو خاص طور پر خوشگوار قرار دیا۔ عامر خان نے بھی کئی بار اپنے بیٹے کی محنت کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ جنید نے کبھی والد پر انحصار نہیں کیا بلکہ اپنی راہ خود بنائی۔ جنید کو اکثر عام سواریوں میں سفر کرتے دیکھا گیا ہے، جو ان کے سادہ رویے کی عکاسی کرتا ہے۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود