بالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان حال ہی میں اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی دیرینہ دوست گوری سپراٹ کے ساتھ اپنے تعلق کی تصدیق کے بعد پہلی مرتبہ عوامی سطح پر ان کے ہمراہ نظر آئے ہیں۔ انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں عامر خان اور گوری سپراٹ کو ممبئی میں ایکسپل آفس کے باہر دیکھا گیا۔ ویڈیو میں گوری سپراٹ سادہ مگر اسٹائلش لباس میں، سفید ٹاپ اور خاکی پینٹس کے ساتھ سن گلاسز پہنے نظر آئیں۔ انہوں نے میڈیا سے بچنے کی کوشش کی، تاہم پاپارازی نے انہیں کیمرے میں قید کر لیا۔ عامر خان نے 13 مارچ کو اپنی سالگرہ کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے ملاقات کے دوران تصدیق کی تھی کہ وہ اور گوری سپراٹ گزشتہ 18 ماہ سے رومانوی تعلق میں ہیں اور اب انہوں نے اس رشتے کو عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ اتنے محفوظ محسوس کرتے ہیں کہ اب اس تعلق کو مزید چھپانے کی ضرورت نہیں۔ کام کے محاذ پر، عامر خان اپنی آنے والی فلم 'ستارے زمین پر' میں نظر آئیں گے، جو اس سال 25 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔
Source: social media
فلم انڈسٹری ایسے بٹ چکی ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا، سنجے دت
اکشے دوست نہیں کولیگ ہے، دوست اوم پوری تھے، پریش راول
پروین بابی شادی شدہ تھیں، شوہر پاکستان چلے گئے تھے، مہیش بھٹ کا انکشاف
'پٹھان" کے بعد اس مشہور جوڑی کی پھر سے 'کنگ' میں واپسی؟
گھٹنے کی چوٹ کے علاج کے لیے اپنا پیشاب پیا: بالی وڈ اداکار پریش راول کا عجیب و غریب انکشاف
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بڑی کارروائی، ہانیہ عامر سمیت کئی پاکستانی مشہور شخصیات کے اکاؤنٹس پر پابندی
'پٹھان" کے بعد اس مشہور جوڑی کی پھر سے 'کنگ' میں واپسی؟
سنجے دت نے جڑواں بچوں کی پیدائش پر گیتا اور قرآن تحفے میں دیا، امیشا پٹیل کا انکشاف
شہناز گل نے مہنگی ترین گاڑی خرید لی، قیمت جان کر دنگ رہ جائیں گے
پاریش راول کی سلمان خان کے اخلاق کی تعریف، عامر خان سے متعلق کیا کہا؟
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بڑی کارروائی، ہانیہ عامر سمیت کئی پاکستانی مشہور شخصیات کے اکاؤنٹس پر پابندی
فلم انڈسٹری ایسے بٹ چکی ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا، سنجے دت
اکشے دوست نہیں کولیگ ہے، دوست اوم پوری تھے، پریش راول
’’کون سے نمبر کا بوائے فرینڈ ہے؟‘‘ شروتی ہاسن نے کیا جواب دیا؟