National

عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی مہراج ملک کو7 مہینوں کے بعد ملی جیل سے رہائی

عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی مہراج ملک کو7 مہینوں کے بعد ملی جیل سے رہائی

جموں کشمیر کے ڈوڈہ ایسٹ سے عام آدمی پارٹی رکن اسمبلی مہراج ملک کو رہائی مل گئی ہے۔ کٹھوعہ جیل باہرمہراج ملک کا استقبال کرنے بڑی تعداد میں ان کے حامی جمع ہوئے۔ واضح رہے کہ ، گزشتہ دنوں جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے مہراج ملک کی جانب سے دائر کردہ ہیبیس کارپس پٹیشن پر سماعت کرتےہوئے پی ایس اے کے تحت ان کی حراست کو کالعدم قرار دیا تھا اور فوری رہائی کا حکم دیا تھا۔ ہائی کورٹ نے پایا کہ پبلک سیفٹی ایکٹ کے حراست کے لیے حکام کی جانب سے پیش کردہ دستاویزات ناکافی ہیں۔ واضح رہے کہ مہراج ملک کے خلاف 18 ایف آئی آرز درج تھے۔ مہراج ملک کے والد شمس الدین ملک نے جیل سے بیٹے کی رہائی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ نیوزایٹین سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عدالت سے انصاف ملا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ، مہراج ملک کی گرفتاری کے دوران خاندان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مہراج ملک کو گزشتہ سال ستمبر میں پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA)کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔ جموں کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار کسی رکن اسمبلی پر پی ایس اے عائد کیا گیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments