National

عام آدمی پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے سندیپ پاٹھک کو بڑی راحت، ہائی کورٹ نے سنایا یہ فیصلہ

عام آدمی پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے سندیپ پاٹھک کو بڑی راحت، ہائی کورٹ نے سنایا یہ فیصلہ

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی چھوڑکربی جے پی میں شامل ہونے والے راجیہ سبھا رکن سندیپ پاٹھک کوپنجاب اورہریانہ ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت نے پنجاب حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ پیر(11 مئی) تک بغیراس عدالت کی اجازت کے کوئی سخت قدم سندیپ پاٹھک کے خلاف نہ اٹھایا جائے۔ سندیپ پاٹھک نے اپنے اوپردرج ایف آئی آرکی تفصیل مانگی ہے کہ یہ بتایا جائے کہ ان کے خلاف کیا ایف آئی آردرج ہوئی ہے اورکہاں ہوئی ہے۔ ریاستی حکومت نے اس کے لئے پیرتک کا وقت مانگا ہے۔ پیرتک حکومت عدالت کوبتائے گی کہ ایف آئی آردرج ہے یا نہیں۔ پیرتک سندیپ پاٹھک کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔ سندیپ پاٹھک عام آدمی پارٹی سے استعفیٰ دینے کے بعد 24 اپریل 2026 کو بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے۔ وہ راگھو چڈھا، اشوک متل کے ساتھ بی جے پی کے دفتر پہنچے تھے۔ اس دوران بی جے پی کے قومی صدرنتن نبین نے انہیں مٹھائی کھلاکراستقبال کیا تھا۔ اس سے پہلے راگھوچڈھا نے ایکس پرایک پوسٹ میں کہا تھا کہ بھارت کے آئین کے التزام کا استعمال کرتے ہوئے راجیہ سبھا میں عام آدمی پارٹی کے دوتہائی سے زیادہ اراکین پارلیمنٹ نے بی جے پی میں انضمام کرلیا۔ آپ کو بتا دیں کہ عام آدمی پارٹی سے بی جے پی میں شامل ہونے والے لیڈران میں راگھوچڈھا، سندیپ پاٹھک، اشوک متل، کرکٹرہربھجن سنگھ، راجیندرگپتا، وکرم ساہنی اورسواتی مالیوال بھی شامل ہیں۔ سندیپ پاٹھک کوعام آدمی پارٹی کے سب سے بھروسہ مند اوراسٹریٹجک لیڈروں میں سے ایک سمجھا جاتا تھا۔ وہ اپریل 2022 سے پنجاب سے راجیہ سبھا کے رکن بھی ہیں۔ انہیں پارٹی کی تنظیم کومضبوط بنانے اورانتخابی حکمت عملی بنانے میں اہم کردارسمجھا جاتا تھا۔ انہیں خاص طورپر2022 کے پنجاب اسمبلی انتخابات میں ایک کلیدی حکمت عملی کے طورپردیکھا گیا تھا، جس میں عام آدمی پارٹی نے زبردست فتح حاصل کی تھی۔ سندیپ پاٹھک عام آدمی پارٹی کے پہلے جنرل سکریٹری بنے۔ اب وہ بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ قابل ذکرہے کہ پنجاب میں اگلے سال اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments