برسلز: یورپی یونین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ ٹیرف کے خلاف پہلا بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے 20 ارب یورو سے زائد مالیت کی امریکی مصنوعات پر جوابی ٹیرف کی منظوری دے دی۔ یورپی کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ منتخب امریکی مصنوعات پر ان جوابی ٹیرف کی شرح 25 فیصد تک ہوگی اور ان کا اطلاق 15 اپریل سے شروع ہو جائے گا۔ خیال رہے کہ یہ ٹیرف گزشتہ ماہ امریکا کی جانب سے یورپی اسٹیل اور ایلومینیم پر عائد کردہ ڈیوٹیوں کے جواب میں نافذ کیے گئےہیں۔ یورپی یونین کے 27 میں سے 26 ممالک نے اس اقدام کی منظوری دی جبکہ صرف ہنگری نے اس کے خلاف ووٹ دیا۔ جن امریکی مصنوعات پر ٹیرف عائد کیا جائے گا ان میں مرغی، چاول، مکئی، پھل اور میوے، لکڑی، موٹرسائیکلیں، پلاسٹک، ٹیکسٹائل، پینٹنگز اور برقی آلات شامل ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق جن مصنوعات پر ٹیرف عائد کیا گیا ہے ان میں سے زیادہ تر ری پبلکن اکثریت رکھنے والی امریکی ریاستوں میں تیار کی جاتی ہیں۔ یورپی کمیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ جوابی اقدامات کسی بھی وقت معطل کیے جا سکتے ہیں بشرطیکہ امریکا ایک منصفانہ اور متوازن معاہدے پر رضامند ہو جائے۔ بیان میں مزید کہا گیا یورپی یونین امریکی محصولات کو بلاجواز اور نقصان دہ سمجھتی ہے جو نہ صرف فریقین بلکہ عالمی معیشت کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔ یورپی یونین کی جانب سے اس ٹیرف کا اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چین اور امریکا کے درمیان تجارتی محاذ گرم ہے اور چین نے آج امریکا کی جانب سے عائد 104 فیصد ٹیرف کے جواب میں امریکی درآمدات پر 84 فیصد ٹیرف عائد کردیا ہے۔ خیال رہے کہ ٹرمپ نے یورپی یونین سے گاڑیوں کی درآمد پر بھی 25 فیصد ٹیرف عائد کررکھا ہے اور گزشتہ ہفتے اعلان کیے گئے جوابی ٹیرف کے تحت یورپی یونین پر مزید 20 فیصد ٹیرف بھی نافذ کیا گیا ہے۔ یورپی یونین کے ترجمان نے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے گزشتہ ہفتے اعلان کیے گئے ٹیرف کے جواب میں یورپی ردعمل اگلے ہفتے تک سامنے آ سکتا ہے۔
Source: social media
شام پر صیہونیوں کے اسرائیل کے حملے کھلی جارحیت ہے:حزب اللہ لبنان
حساس موقع پر امریکی وزیر دفاع کا تل ابیب کا دورہ متوقع
بحر ہند اور بحرالکاہل میں چین کا رویہ جارحانہ،تائیوان پر ممکنہ محاصرہ خارج از امکان نہیں
امریکی مداخلت اور خود مختاری پر سمجھوتا قبول نہیں، میکسیکو کی صدر کا ٹرمپ کو دوٹوک جواب
القسام بریگیڈز نے دو اسرائیلی دھماکوں میں بچ جانے والے زخمی یرغمالی کی ویڈیو جاری کردی
"دل میں اکثر کسی کو مارنے کی خواہش ہوتی ہے": ہمیشہ پُر سکون نظر آنے والے ولادیمیر پوتین
یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے امریکا کا روس پر نئی پابندیوں کا منصوبہ
پاکستان نے اپنی بندرگاہ پر انڈین پرچم بردار جہازوں کا داخلہ بند کر دیا
جنگل کی سیر کرتے ہائیکرز کے ہاتھ کروڑوں کی مالیت کا خزانہ لگ گیا
برطانوی پولیس نے ’دہشت گردی کے شبے میں‘ پانچ افراد گرفتار کر لیے