ممبئی، 21 جنوری : ملٹی کموڈیٹی ایکسچینج (ایم سی ایکس) پر بدھ کے روز سونا پہلی بار 1.57 لاکھ روپے فی 10 گرام کی سطح سے تجاوز کر گیا۔ ایکسچینج سے موصولہ معلومات کے مطابق، شام 4:30 بجے گولڈ فیوچر گزشتہ کاروباری دن کے مقابلے 7,132 روپے (4.75 فیصد) کی تیزی کے ساتھ 1,57,697 روپے فی دس گرام پر ٹریڈ کر رہے تھے ۔ یہ سونے کی اب تک کی بلند ترین سطح ہے ۔ چاندی نے بھی 10,228 روپے (3.16 فیصد) کی مضبوطی کے ساتھ پہلی بار 3,33,900 روپے فی کلوگرام کی سطح کو چھو کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ معاملے پر کیے گئے اقدامات اور بیانات کے باعث عالمی سطح پر سرمایہ کاروں نے محفوظ دھاتوں کا رخ کیا، جس کے نتیجے میں سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی۔ بین الاقوامی منڈی میں گولڈ فیوچر 2.12 فیصد اچھل کر 4,867 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئے ، جو پہلی بار 4,800 ڈالر کی سطح سے اوپر ہیں۔ یہ مسلسل تیسری تیزی ہے ۔ چاندی میں بھی عالمی سطح پر 0.42 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ 0.394 ڈالر بڑھ کر 95.03 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔
Source: uni news
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو