پاکستان کی صوفی کلام کی ملکہ عابدہ پروین نے اپنی صحت سے متعلق زیرِ گردش خبروں کی تردید کردی۔ حال ہی میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لیجنڈری گلوکارہ کی ایک تصویر خوب وائرل ہوئی تھی، جس میں انہیں وہیل چیئر پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ ان کے آس پاس ڈاکٹروں کی ایک ٹیم موجود ہے۔ سوشل میڈیا پر مذکورہ تصویر وائرل ہوئی تو گلوکارہ کے مداحوں میں ان کی صحت کے حوالے سے تشویش کی لہر دوڑ گئی، تاہم اب گلوکارہ نے خود اپنی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کر دیا۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انہوں نے اسٹوری میں تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے سوشل میڈیا پر زیر گردش تصویر دیکھی جس میں عابدہ جی وہیل چیئر پر بیٹھی ہیں اور ان کے آس پاس ڈاکٹروں کی ٹیم موجود ہے، جسے دیکھ کر کئی لوگ پریشان ہوگئے۔ انہوں نے وائرل تصویر کی حقیقت بتاتے ہوئے مزید لکھا کہ وائرل تصویر تقریباً 3 ماہ پرانی ہے اور یہ اس وقت کی ہے جب عابدہ جی معمول کے چیک اپ کے لیے اسپتال گئی تھیں۔ عابدہ پروین کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری ہونے والے پیغام میں یہ بھی لکھا ہے کہ عابدہ جی خیریت سے ہیں اور ان کی صحت بھی اچھی ہے، الحمدللّٰہ۔
Source: Social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز

تنہائی مجھے اندر ہی اندر کھا رہی تھی، شلپا شروڈکر
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں