معروف پاکستانی صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی وفات سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں جھوٹی اور بےبنیاد ہیں۔ اس بات کی تصدیق خود عابدہ پروین کی بیٹی نے کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کی والدہ بالکل خیریت سے ہیں اور صحت مند ہیں۔ عابدہ پروین کی بیٹی نے صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ لیجنڈری گلوکارہ کے انتقال کی خبریں سراسر غلط ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور کے علاقے دلگران چوک میں ایک خاتون کا انتقال ہوا تھا جس کا نام بھی عابدہ پروین تھا، جس کے باعث غلط فہمی پیدا ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ خبریں مکمل طور پر جھوٹی ہیں، میری والدہ کی وفات سے متعلق غلط اطلاعات پھیلا کر مداحوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ عابدہ پروین کی بیٹی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صرف مستند اور قابلِ اعتماد ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں اور افواہوں پر یقین نہ کریں۔ ان جھوٹی خبروں کے باعث ملک بھر میں اور بیرونِ ملک موجود عابدہ پروین کے مداحوں میں شدید تشویش پائی گئی، خاندان نے عوام اور میڈیا سے درخواست کی کہ غیر مصدقہ اطلاعات پھیلانے سے گریز کریں اور فنکارہ اور ان کے اہلِ خانہ کی نجی زندگی کا احترام کریں۔ واضح رہے کہ عابدہ پروین کو پاکستان کی عظیم ترین صوفی گلوکاراؤں میں شمار کیا جاتا ہے اور ان کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود