National

اے ڈی آر کا انکشاف: بہار میں 53 فیصد فاتح امیدواروں پر درج ہیں مجرمانہ مقدمات

اے ڈی آر کا انکشاف: بہار میں 53 فیصد فاتح امیدواروں پر درج ہیں مجرمانہ مقدمات

پٹنہ، 15 نومبر (: ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز (اے ڈی آر) کی جانب سے سنیچر کو جاری رپورٹ کے مطابق بہار اسمبلی انتخابات میں جیت درج کرنے والے 243 ارکان اسمبلی میں سے 130 یعنی 53 فیصد نے اپنے حلف ناموں میں مجرمانہ مقدمات کی معلومات دی ہیں۔ اگرچہ یہ اعداد و شمار گزشتہ انتخابات کے مقابلے کچھ کم ہیں، لیکن پھر بھی تشویش کا موضوع ہے ۔ اے ڈی آر کی رپورٹ کے مطابق، سال 2020 میں منتخب ہوئے 241 ارکان اسمبلی میں سے 163 یعنی 68 فیصد پر مجرمانہ مقدمات درج تھے ۔ اس بار یہ تعداد گھٹ کر 53 فیصد پر آ گئی ہے ، لیکن سنگین مقدمات کی تعداد اب بھی کافی زیادہ ہے ۔ سال 2025 کے انتخابات میں فاتح 243 امیدواروں میں سے 102 یعنی 42 فیصد پر سنگین مجرمانہ دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔ 2020 میں یہ تعداد 241 میں سے 123 (51 فیصد) تھی۔ ان میں سے قتل سے متعلق مقدمات کا سامنا کرنے والے فاتح امیدواروں کی تعداد چھ ہے ۔ قتل کی کوشش سے جڑے مقدمات والے ارکان اسمبلی کی تعداد 19 ہے ۔ وہیں، خواتین پر ظلم و استحصال سے متعلق مقدمات کی معلومات دینے والے فاتح امیدواروں کی تعداد نو ہے ۔ یہ اعداد و شمار انتخابی سیاست میں جرائم کے بڑھتے اثرات کو اجاگر کرتے ہیں، جو جمہوری عمل کے لیے تشویشناک ہے ۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے فاتحین پر درج سنگین مجرمانہ مقدمات کے جماعتی فیصد کچھ اس طرح ہے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے 89 فاتح امیدواروں میں سے 43 (48 فیصد)،جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو)کے 85 فاتح امیدواروں میں سے 23 (27 فیصد)، راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی)کے 25 فاتح امیدواروں میں سے 14 (56 فیصد)،لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس)کے 19 فاتح امیدواروں میں سے (53 فیصد)،کانگریس کے چھ فاتح امیدواروں میں سے تین (50 فیصد)، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے پانچ فاتح امیدواروں میں سے چار (80 فیصد)،راشٹریہ لوک مورچہ کے چار فاتح امیدواروں میں سے ایک (25 فیصد)،کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ۔لیننسٹ) کے دو فاتح امیدواروں میں سے ایک (50 فیصد)،سی پی ایم کے ایک فاتح امیدوار (100 فیصد)،انڈین انکلوسیو پارٹی کے ایک فاتح امیدوار (100 فیصد)،اور بہوجن سماج پارٹی کے ایک فاتح امیدوار (100 فیصد) نے اپنے اوپر سنگین دفعات کے تحت درج مقدمات کی معلومات فراہم کی ہیں۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments