عالمی شہرت یافتہ موسیقار، گلوکار، گیت نگار اور ریکارڈ پروڈیوسر اے آر رحمان کی بیٹیوں رحیمہ اور خدیجہ نے مذہبی تعصب برتے جانے کے اپنے والد کے بیان کے بعد ان پر ہونے والی تنقید کے جواب میں پوسٹ شیئر کی ہے۔
واضح رہے کہ آسکر ایوارڈ یافتہ گلوکار اور موسیقار اے آر رحمان نے برطانوی نشریاتی ادارے کے ساتھ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ گزشتہ آٹھ برسوں میں انھیں ہندی فلم انڈسٹری میں کام ملنا بہت کم ہوگیا ہے اور اس کی وجہ فلم انڈسٹری میں طاقت کے توازن میں تبدیلی ہے اور یہ عناصر ان کے ساتھ مذہبی تعصب کی بنیاد پر ایسا کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا تھا کہ انڈسٹری کا پاور اسٹرکچر اور تخلیقی کنٹرول تخلیقی لوگوں سے دور ہوگیا ہے۔
59 سالہ اے آر رحمان کے اس تبصرے نے آن لائن اور انٹرٹینمنٹ حلقوں میں ایک بحث چھیڑ دی۔ نقادوں نے ان کے تبصرے کی بنیاد پر سوالات اٹھائے۔ جس کے بعد اے آر رحمان نے اسکی وضاحت کی اور کہا کہ انکی بات کو غلط سمجھا گیا اور وہ کسی کی بھی دل آزاری نہیں چاہتے۔
رحیمہ اور خدیجہ نے پیر کے روز ملیالم فلموں کے موسیقار کیلاس مینن کی ایک پوسٹ شیئر کی جس میں کیلاس نے کہا کہ لوگ اے آر رحمان سے اختلاف کر سکتے ہیں لیکن انہیں اپنے تجربے کے اظہار کی آزادی سے انکار نہیں کر سکتے۔
آپ ان سے متفق نہ ہوں لیکن توہین تو نہ کریں۔ وہ لوگ جو اے آر رحمان کو اس لیے الزام دے رہے ہیں کہ انہوں نے اپنی رائے ظاہر کی، وہ ایک بنیادی نکتہ سمجھنے میں ناکام ہیں۔ انہوں نے صرف یہ بیان کیا کہ وہ کیسا محسوس کر رہے ہیں۔ یہ ان کا حق ہے۔ آپ ان سے اختلاف کر سکتے ہیں، لیکن آپ ان سے اظہار رائے کی آزادی تو نہیں چھین سکتے۔ تاہم اس کے بعد جو ہوا وہ محض اختلاف رائے سے کافی آگے ہے اور بدسلوکی و کردار کشی کی حد تک جا پہنچا ہے۔
کیلاس مینن نے اے آر رحمان کو ایک ایسے شخص کے طور پر سراہا جس نے بھارتی موسیقی کو دنیا تک پہنچایا، ملک کی نمائندگی وقار کے ساتھ کی اور اپنے کام کے ذریعے کئی نسلوں کو متاثر کیا۔
ایک عالمی شہرت یافتہ فنکار کی توہین، ان کے مذہب پر سوال اٹھانا، حالیہ کاموں کا مذاق اڑانا، اور اان کے تجربات کو صرف وکٹم کارڈ تک محدود کرنا تنقید نہیں بلکہ نفرت انگیز تقریر ہے۔
Source: social media
11 months ago
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
11 months ago
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
4 months ago
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
11 months ago
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
9 months ago
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
11 months ago
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
11 months ago
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
11 months ago
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
4 months ago
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
11 months ago
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
9 months ago
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
11 months ago
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
11 months ago
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
11 months ago
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
8 months ago
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود
11 months ago
تنہائی مجھے اندر ہی اندر کھا رہی تھی، شلپا شروڈکر
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments