بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور پٹودی خاندان نے بھوپال میں واقع اپنی موروثی زمین سے متعلق طویل قانونی جنگ جیت لی، جس کے ساتھ ہی تقریباً 25 سال پرانا تنازع اپنے منطقی انجام کو پہنچ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس زمین کی مالیت تقریباً 16 ہزار کروڑ روپے (1.6 ارب ڈالر) بتائی جاتی ہے۔ مدھیہ پردیش کی ایک ضلعی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے نیاپورہ بھوپال میں واقع 16.62 ایکڑ اراضی پر پٹودی خاندان کی ملکیت کو بحال کر دیا، اس فیصلے کے تحت سیف علی خان، ان کی والدہ معروف اداکارہ شرمیلا ٹیگور اور ان کی بہنوں کے حق میں بڑا قانونی فیصلہ سامنے آیا ہے۔ یہ زمین 1998 سے عدالتی تنازع کا شکار تھی، جب عقیل احمد اور دیگر افراد نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ یہ جائیداد پٹودی خاندان کی نہیں ہے۔ مدعی کا مؤقف تھا کہ 1936 میں سابق ریاست بھوپال کے نواب حمید اللّٰہ خان نے یہ زمین ان کے آبا و اجداد کو تحفے میں دی تھی، جس کی بنیاد پر وہ اس کے قانونی مالک ہیں۔ تاہم عدالتی کارروائی کے دوران مدعی اپنے دعوے کے حق میں کوئی ٹھوس یا قابلِ اعتماد دستاویزی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے، عدالت نے پیش کردہ ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد قرار دیا کہ زمین کی مبینہ منتقلی یا تحفے سے متعلق کوئی قابلِ تصدیق شواہد موجود نہیں، شواہد کی عدم موجودگی اور قانونی تاخیر کی بنیاد پر عدالت نے دعویٰ مکمل طور پر مسترد کردیا۔ اس فیصلے کے بعد پٹودی خاندان کی 16.62 ایکڑ زمین پر ملکیت قانونی طور پر دوبارہ تسلیم کر لی گئی ہے۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود