امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے جب پوچھا گیا کہ کیا ایران کے خلاف جاری جنگ اس ہفتے ختم ہو سکتی ہے، کیونکہ انھوں نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ایران کی فوجی طاقت کو ’تباہ‘ کر دیا گیا ہے۔ ٹرمپ نے جواب دیا کہ ’ہاں، بالکل‘۔ لیکن جب پوچھا گیا کہ کیا جنگ واقعی اس ہفتے ختم ہو جائے گی تو انھوں نے کہا کہ ’مجھے نہیں لگتا، لیکن جلد ہی ختم ہو جائے گی۔ زیادہ دیر نہیں لگے گی۔‘ ٹرمپ نے کہا کہ یہ سب کرنا ان پر ’فرض‘ تھا اور جنگ کے بعد دنیا ’زیادہ محفوظ‘ ہو جائے گی۔ ٹرمپ نے B-2 بمبار طیارے کا ماڈل اٹھایا اور کہا کہ اگر انھوں نے گذشتہ برس ایران کی جوہری تنصیبات پر فضائی حملے کا حکم نہ دیا ہوتا تو تہران کے پاس اب تک جوہری ہتھیار موجود ہوتے۔ ان حملوں میں B-2 بمبار طیارے استعمال کیے گئے تھے، جنھیں امریکہ نے ’مڈنائٹ ہیمر‘ کا کوڈ نام دیا تھا۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ’ہم نے یہ نہ کیا ہوتا‘ تو ایک ’ایٹمی جنگ، تیسری عالمی جنگ‘ شروع ہو جاتی۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے پاس اب صرف تقریباً 8 فیصد میزائل اور چند حملہ آور ڈرون باقی رہ گئے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ کچھ ممالک نے انھیں ’شدید مایوس‘ کیا ہے کیونکہ انھوں نے ایران کے خلاف امریکی جنگ میں تعاون نہیں کیا۔ ٹرمپ نے خاص طور پر نیٹو ممالک کا ذکر کیا اور بتایا کہ انھوں نے برطانوی وزیرِاعظم کیئر سٹارمر سے بات کی تھی، جو پہلے ہچکچائے لیکن بعد میں کچھ مدد کی پیشکش کی۔ ٹرمپ نے کہا کہ ’مجھے آپ کے ایئرکرافٹ کیریئرز کی ضرورت نہیں، جب ہم پہلے ہی جنگ جیت چکے ہیں۔‘ تاہم ٹرمپ نے کہا کہ کچھ ممالک امریکہ کے منصوبے میں مدد کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں تاکہ آبنائے ہرمز کو محفوظ بنایا جا سکے، کیونکہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے ان ممالک کی نشاندہی نہیں کی لیکن کہا کہ جنوبی کوریا، جاپان اور چین جیسے ممالک کو بھی امریکہ کی مدد کرنی چاہیے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ