ایران کے مرکزی فوجی ہیڈکوارٹر خاتم الانبیاء کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے کہا ہے کہ کوئی بھی زمینی کارروائی ذلت آمیز گرفتاری پر ختم ہوگی۔ ایرانی فوجی ہیڈکوارٹرز ‘خاتم الانبیاء’ کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے اپنے تازہ بیان میں امریکا اور اسرائیل کو سخت وارننگ جاری کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف کوئی بھی زمینی کارروائی دشمن کی ذلت آمیز گرفتاری پر ختم ہوگی اور امریکی فوج کو خلیجی مچھلیوں کی خوراک میں بدل دیں گے۔ ابراہیم ذوالفقاری نے امریکی صدر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت ایران کے خلاف جنگ میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی کٹھ پتلی بن چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پینٹاگون ایران میں زمینی کارروائیوں کی تیاری کر رہا ہے، واشنگٹن پوسٹ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ایک جھوٹے شخص ہیں جو صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں اور انہوں نے اپنی پالیسیوں سے امریکی عوام سمیت پوری دنیا اور خطے کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ترجمان نے مزید دعویٰ کیا کہ ٹرمپ ‘ایپسٹین فائلز’ اسکینڈل کی وجہ سے اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے دباؤ میں ہیں اور اسی دباؤ کے تحت فیصلے کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع