International

زمبابوے کرکٹ بورڈ کا آسٹریلین ٹیم کی میزبانی کا اعلان

زمبابوے کرکٹ بورڈ کا آسٹریلین ٹیم کی میزبانی کا اعلان

زمبابوے کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کی میزبانی کا اعلان کر دیا۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم رواں سال ستمبر میں 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے زمبابوے کا دورہ کرے گی، یہ میچز 15، 18 اور 20 ستمبر کو ہرارے میں کھیلے جائیں گے۔ یہ سیریز آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں ہے۔ زمبابوے کرکٹ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم ایک دہائی سے زیادہ عرصے کے بعد ون ڈے سیریز کے لیے زمبابوے کا دورہ کرے گی۔ آخری بار آسٹریلیا نے 2014ء میں ٹرائینگولر سیریز کے لیے زمبابوے کا دورہ کیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments