International

ڈیزل کی قیمتیں تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئیں

ڈیزل کی قیمتیں تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئیں

مشرق وسطیٰ میں جنگی حالات کے دوران ڈیزل کی قیمتیں تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئیں۔ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ جنگ کے آغاز سے اب تک ڈیزل کی قیمت میں 222 فیصد سے زائد کا بڑا اضافہ ہو چکا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں آج ڈیزل کی قیمت میں 46.5 ڈالر کا ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔ عالمی اضافے کے بعد پاکستان میں ڈیزل کی اصل لاگت 630 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ ڈیزل 88.46 ڈالر سے بڑھ کر 284.97 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا جب کہ دبئی کروڈ 114.60 اور جیٹ فیول کی قیمت 224.24 ڈالر تک جا پہنچی۔ حکومت کی جانب سے ڈیزل پر 205 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جا رہی ہے۔ 2022 میں ڈیزل کی بلند ترین قیمت 179 ڈالر تھی اور آج 284 ڈالر کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ پاکستان میں ایندھن دستیاب ہے مگر سبسڈی کے باعث مالی خسارے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے سے عالمی معیشتوں پر شدید دباؤ ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments