انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔ پاکستان کے بیٹر سعود شکیل بیٹنگ رینکنگ میں لمبی چھلانگ لگا کر ٹاپ ٹین میں آ گئے۔ سعود شکیل 20 درجے ترقی کے بعد 7 ویں نمبر پر آ گئے جبکہ نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا 8 درجے ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پر آ گئے۔ ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ بھارت کے جیسوال ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے اور ویرات کوہلی 6 درجے تنزلی کے بعد 14 ویں نمبر پر چلے گئے۔ ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم 19 سے 18 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا کی پہلی پوزیشن چھن گئی، جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا نمبر ون بولر بن گئے، ان کی رینکنگ میں 3 درجے ترقی ہوئی ہے۔ جسپریت بمرا تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں اور آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ بھارت کے روی چندرن ایشون دو درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے جبکہ پاکستان کے نعمان علی 8 درجے ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں آ گئے ان کی ٹیسٹ بولروں میں 9 ویں پوزیشن ہے اور پاکستان کے ساجد خان 12 درجے ترقی کے بعد 38 نمبر پر آ گئے ہیں۔ ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
Source: Social Media
ومبلڈن ٹینس: اٹلی کے جینک سنر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
ریئل میڈرڈ اور پی ایس جی فیفا کلب ورلڈ کپ سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے
شبھمن گِل گاوسکر کے 774 رن کے ریکارڈ کو توڑ سکتے ہیں
جوکووچ، سنر چوتھے راؤنڈ میں، کریجکووا ہارکر ومبلڈن سے باہر
اسٹیو اسمتھ اور کیمرون گرین کی نصف سنچری اننگز سے آسٹریلیا نے میچ پر گرفت مضبوط کی
انگلینڈ کے خلاف محمد سراج کا حیدرآبادی طوفان: چھ وکٹوں سے میدان میں دھوم،مداحوں میں خوشی کی لہر
اسٹیو اسمتھ اور کیمرون گرین کی نصف سنچری اننگز سے آسٹریلیا نے میچ پر گرفت مضبوط کی
انگلینڈ کے خلاف محمد سراج کا حیدرآبادی طوفان: چھ وکٹوں سے میدان میں دھوم،مداحوں میں خوشی کی لہر
ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے ٹیسٹ میچ کے دوران گراؤنڈ میں کتا گھس آیا
"بسم اللہ کر کے ڈالو، سراج بھائی" ۔ شبمن گل کی جذباتی اپیل کا ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر ٹیم اسپرٹ کی داد