آسٹریلین کرکٹ چیف نے ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل کے حوالے سے انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیسٹ شیڈول چھوٹا نہ ہوا تو ممالک دیوالیہ ہوسکتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں کرکٹ آسٹریلیا کی باگ ڈور سنبھالنے والے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ٹوڈ گرین برگ نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں معیار ضروری ہے تعداد نہیں، چھوٹا ٹیسٹ کیلنڈر چھوٹے ممالک کیلئے فائدہ مند ہوگا، ٹیسٹ کرکٹ صرف وہاں ہونی چاہیے جہاں اس کی اہمیت ہو۔ آسٹریلوی کرکٹ چیف ٹوڈ گرین برگ نے مزید کہا کہ زبردستی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے پر مجبور کرنے کا مطلب ممالک کو دیوالیہ کررہے ہیں، ایشز سیریز منافع بخش ہے کیونکہ اس کی اہمیت ہے۔ ٹوڈ گرین برگ نے کہا کہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ کرکٹ کی مقبولیت ہے، ایشز سیریز آسٹریلیا کا اس سال کا سب سے بڑا اسپورٹس ایونٹ ہوگا، ایشز کے 20 میں سے 11 دن کے ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ خبرایجنسی کا کرکٹ آسٹریلیا کے چیف کے بیان کے حوالے سے کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کو مسابقتی رکھنے کےلیے ڈویژن سسٹم بنانے کی تجویز زیرغور ہے۔
Source: social media
اسپن میں پھنس کر انگلینڈ کو شکست، ہندستان فتح سے 152 رن دور
لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا، حارث رؤف پی ایس ایل 9 سے باہر ہوگئے
آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹسیٹ سیریز میں کئی ریکارڈ بن گئے
ومبلڈن ٹینس: دوسرے سیمی فائنل میں یانک سنر نے نوواک جوکووچ کو ہرا دیا
بھارت ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف محفوظ پوزیشن میں
سچن تندولکر کے بیٹے کی منگنی ممبئی کے ایک بڑے کاروباری خاندان میں ہوئی