پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا ٹیسٹ سپر اسپورٹس پارک سینچورین میں جمعرات سے شروع ہورہا ہے. ٹیسٹ کے لئے پاکستان ٹیم میں سابق ٹیسٹ کپتان بابر اعظم کو شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے، بابر اعظم کے کھیلنے کی صورت میں کپتان شان مسعود صائم ایوب کیساتھ اننگز کا آغاز کریں گے اور بابر اعظم نمبر تین پر بیٹنگ کرینگے۔ سابق ٹیسٹ کپتان راشد لطیف کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ایک بہترین بیٹسمین ہیں، البتہ نمبر "تین" پر ان کا ریکارڈ زیادہ متاثر کن دکھائی نہیں دیتا۔ راشد لطیف نے کہا کہ بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 2486 رنز نمبر " چار" پوزیشن پر کھیلتے ہوئے بنائے، جہاں انھوں نے 52 اننگز میں 7 سینچریاں اور 14 نصف سینچریاں اسکور کر رکھی ہیں۔ سابق ٹیسٹ کپتان بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں 19 مرتبہ نمبر ’’تین‘‘ پوزیشن پر بیٹنگ کی ہے، جہاں انھوں نے 30.00 کی اوسط سے 510 رنز اسکور کر رکھے ہیں۔
Source: social media
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان
اکشر پٹیل کے ہاں بیٹے کی پیدائش
ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر 3 پر بابر اعظم کی پرفارمنس غیر متاثر کن ہے،راشد لطیف
میرا کام کھیلنا ہے سیاست نہیں: شاہین آفریدی
رونالڈو کی برف میں تیراکی کی دل کو چھو لینے والی ویڈیو
بمراہ نے ٹیسٹ گیندبازی رینکنگ میں اشون کے ریکارڈ کی برابری کی