Sports

جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، محمدعباس کی 3 سال بعد واپسی

جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، محمدعباس کی 3 سال بعد واپسی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان چار فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترےگا، تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عباس کی پلیئنگ الیون میں واپسی ہوئی ہے جنہوں نے آخری بار پاکستان کے لیے اگست 2021 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ کھیلا تھا۔ محمد عباس نے اس سیزن میں قائداعظم ٹرافی کے پانچ میچوں میں 31 وکٹوں کی عمدہ پرفارمنس کی وجہ سے ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ بنائی ہے۔ پلیئنگ الیون میں کپتان شان مسعود، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران غلام، محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان علی آغا، عامر جمال، نسیم شاہ، خرم شہزاد اور محمد عباس شامل ہیں۔ خیال رہےکہ پاکستان اور جنوبی افریقا کےدرمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کل سے شروع ہو رہی ہے۔ پہلا ٹیسٹ سنچورین کے سپر اسپورٹس پارک میں کھیلا جانے والا باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ ہوگا۔دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائےگا۔ پاکستان ٹیم کو جنوبی افریقا کے اس دورے میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں دو صفر سے شکست ہوئی تھی لیکن اس نے ون ڈے سیریز میں جنوبی افریقا کی سرزمین پر تین صفر کا تاریخی وائٹ واش کیا جس کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی یہ سیریز بھی دلچسپ اور سخت ہوگی۔ پاکستان ٹیم نے اپنی آخری ٹیسٹ سیریز شان مسعود کی قیادت میں انگلینڈ کے خلاف دو ایک سے جیتی ہے۔ پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شان مسعود، سعود شکیل، عامر جمال، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، حسیب اللہ (وکٹ کیپر) کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد عباس، محمد رضوان (وکٹ کیپر ) نسیم شاہ، نعمان علی، صائم ایوب اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments