بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر ویرات کوہلی کو آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس کے ساتھ الجھنا مہنگا پڑگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویرات کوہلی کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کردیا۔ ویرات کوہلی کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے دن ویرات کوہلی نے سیم کونسٹاس کو کندھا مارا تھا۔ نوجوان سیم کونسٹاس کے اعتماد اور توجہ ہٹانے کے لیے ویرات کوہلی نے جملے کسنے شروع کر دیے۔ ویرات کوہلی نے تلخ جملے کہے اور پچ پر نوجوان بیٹر سے ٹکرائے۔ اوور کے وقفے کے دوران پچ کی سائیڈ پر بیٹرز ٹکرائے اور کوہلی مڑ کر واپس آکر نوجوان بیٹر کو چیلنج کرنے لگے۔ پہلے عثمان خواجہ نے اپنی مسکراہٹ اور کوہلی کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر معاملہ کو ختم کرنے کی کوشش کی۔ میچ آفیشلز نے بھی مداخلت کر کے معاملے کو ٹھنڈا کیا۔ کوہلی کے الجھنے باوجود سیم کونسٹاس اعتماد کے ساتھ کھیلے اور 52 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی۔ سیم کونسٹاس 65 گیندوں پر 60 رنز بنا کر رویندرا جڈیجا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوئے۔
Source: social media
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان
اکشر پٹیل کے ہاں بیٹے کی پیدائش
ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر 3 پر بابر اعظم کی پرفارمنس غیر متاثر کن ہے،راشد لطیف
میرا کام کھیلنا ہے سیاست نہیں: شاہین آفریدی
رونالڈو کی برف میں تیراکی کی دل کو چھو لینے والی ویڈیو
بمراہ نے ٹیسٹ گیندبازی رینکنگ میں اشون کے ریکارڈ کی برابری کی