Sports

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ میگا ایونٹ 19 فروری سے کراچی میں شروع ہوگا جس میں 8 ممالک کے درمیان 15 میچز کھیلے جائیں گے، پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہوگا۔ لاہور اور دبئی میں 4،4 میچز کھیلے جائیں گے، نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیمز 3،3 میچز کی میزبانی کریں گے، چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد 19 فروری سے9 مارچ تک ہوگا۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش شامل ہیں، گروپ بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ، افغانستان اور جنوبی افریقا موجود ہیں۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا، دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا تاہم اگر بھارت فائنل میں پہنچا تو میچ دبئی میں ہوگا، فائنل کیلئے 10 مارچ کا دن ریزروے ڈے رکھا گیا ہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول: 19 فروری پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، کراچی 20 فروری بنگلا دیش بمقابلہ بھارت، دبئی 21 فروری افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقا، کراچی 22 فروری آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ، لاہور 23 فروری پاکستان بمقابلہ بھارت، دبئی 24 فروری بنگلا دیش بمقابلہ نیوزی لینڈ، راولپنڈی 25 فروری آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقا،راولپنڈی 26 فروری افغانستان بمقابلہ انگلینڈ، لاہور 27 فروری پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، راولپنڈی 28 فروری افغانستان بمقابلہ آسٹریلیا، لاہور 1 مارچ جنوبی افریقا بمقابلہ انگلینڈ، کراچی 2 مارچ نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت، دبئی 4 مارچ سیمی فائنل 1 دبئی 5 مارچ سیمی فائنل 2 لاہور 9 مارچ فائنل لاہور (بھارت فائنل میں پہنچا تو میچ دبئی میں ہوگا)

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments