Sports

ٹیسٹ کانمونہ دینے سے انکار کرنے پر پونیا کو چار سال کے لیے معطل کر دیا گیا

ٹیسٹ کانمونہ دینے سے انکار کرنے پر پونیا کو چار سال کے لیے معطل کر دیا گیا

نئی دہلی 27 : پہلوان بجرنگ پونیا کو قومی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (ناڈا) نے قومی ٹیم کے انتخاب کے ٹرائلز میں ڈوپ ٹیسٹ کے نمونے دینے سے انکار کرنے پر چار سال کے لیے معطل کر دیا ہے۔ ٹوکیو اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والےپونیا کو اس سے قبل 23 اپریل کو ناڈانے عارضی طور پر معطل کر دیا تھا۔ اس کے بعد عالمی ریسلنگ آرگنائزیشن نے بھی ان کے خلاف کارروائی کی۔ پونیا نے اس معطلی کے خلاف اپیل کی تھی جس کے بعد اسے 31 مئی تک منسوخ کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد ناڈانے پونیا کو 23 جون کو نوٹس جاری کیا تھا۔ پونیا نے اس فیصلے کو 11 جولائی کو چیلنج کیا تھا جس کے بعد 20 ستمبر اور 4 اکتوبر کو سماعت ہوئی۔ اب اپنے حکم میں، ناڈاکے ڈوپنگ پینل اے ڈی ڈی پی نے پونیا کی چار سالہ معطلی کو جاری رکھا ہے۔ اس معطلی کی وجہ سے پونیا کو مسابقتی ریسلنگ میں حصہ لینے اور بیرون ملک ٹریننگ کی اجازت نہیں ہوگی۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments