بھارتی کرکٹر یوزویندر چاہل اور انکی سابق اہلیہ کوریوگرافر (رقاصہ) دھناشری ورما کے درمیان ہونے والی طلاق کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں جس کے مطابق یوزویندر چاہل دھناشری ورما کو پونے پانچ کروڑ روپے ادا کرنے پر راضی ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ ان دونوں کی 2020ء میں شادی ہوئی تھی تاہم گزشتہ لگ بھگ ایک برس سے یہ الگ رہتے تھے۔ میڈیا کے مطابق یوزویندر چاہل ایک مستقل مینٹینس (شادی ختم ہونے پر شوہر کی جانب سے بیوی کو ادا کی جانے والی رقم) پر مبنی رقم ادا کرنے پر تیار ہوگئے ہیں اور وہ اس مد میں پونے پانچ کروڑ روپے دھناشری ورما کو دینگے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس رقم میں سے دو کروڑ 37 لاکھ روپے وہ پہلے ہی ادا کر چکے ہیں، جبکہ بقیہ رقم ادا نہ کرنے کو فیملی کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا۔ اس سے قبل متعدد رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دھناشری ورما نے اس مد میں 60 کروڑ روپے طلب کیے تھے، تاہم بعد میں دھناشری کے خاندان نے اسے غلط قرار دیا تھا۔
Source: social Media
پنجاب کنگس نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 37 رنز سے شکست دی
آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار
شبمن سے بریک اَپ؛ سارہ کو نیا سہارا مل گیا، مگر کون؟
دورۂ یو اے ای و پاکستان کیلئے بنگلادیشی ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان
بنگلور نے سنسنی خيز میچ جیت کر پلے آف کی طرف قدم بڑھایا
جرمن فٹبال لیجنڈ 64سالہ لوٹھر ماتھاؤس کی 26 سالہ ماڈل کیساتھ ڈیٹنگ