International

یورپی پارلیمنٹ کی صدر روبرٹا میٹسولا کا بیٹا فن لینڈ کی فوج میں بھرتی ہو گیا

یورپی پارلیمنٹ کی صدر روبرٹا میٹسولا کا بیٹا فن لینڈ کی فوج میں بھرتی ہو گیا

یورپی پارلیمنٹ کی صدر روبرٹا میٹسولا کا بیٹا فن لینڈ کی فوج میں بھرتی ہوگیا۔ روبرٹا میٹسولا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بیٹے کو فن لینڈ کی فوج میں بھرتی کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں خود کو ایک ’قابلِ فخر ماں‘ اور ’قابلِ فخر یورپین‘ قرار دیا ہے، میٹسولا کے شوہر اوکو میٹسولا فن لینڈ کے شہری ہیں، جس کے باعث ان کے بیٹے پر بھی فن لینڈ کے قوانین لاگو ہوتے ہیں۔ خیال رہے کہ فن لینڈ میں تمام مرد شہریوں کے لیے 18 سال کی عمر میں فوجی سروس لازمی ہے، جس کی مدت 165، 255 یا 347 دن تک ہوتی ہے، جبکہ خواتین رضاکارانہ طور پر فوج میں شامل ہو سکتی ہیں، اس کے ساتھ ہی شہریوں کے پاس 347 دن کی سول سروس کا متبادل بھی موجود ہے۔ فن لینڈ میں فوجی سروس مکمل کرنے کے بعد بھی شہری 60 یا 65 سال کی عمر تک قومی دفاع کی ذمہ داریوں کے پابند رہتے ہیں۔ روبرٹا میٹسولا یورپی پارلیمنٹ میں یوکرین کی فوجی مدد کی بھرپور حامی رہی ہیں، جس پر ان کے ملک مالٹا کی لیبر پارٹی کی جانب سے تنقید بھی کی گئی، کیونکہ مالٹا کا آئین غیر جانبداری پر زور دیتا ہے۔ وہ یورپ کے لیے اسٹریٹجک دفاعی خود مختاری کی حامی ہیں اور اس سلسلے میں فن لینڈ جیسے ممالک کے ماڈل کو اپنانے کی بات کرتی رہی ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments