امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے یورپی ملکوں سے کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکی بوجھ برداشت کرنے میں حصہ ڈالیں۔ مارکو روبیو نے اس امر کا اظہار اٹلی میں کیا ہے۔ جہاں وہ مسیحی کیتھولک فرقے کے سربراہ پوپ لیو کے ساتھ پیدا ہونے والے امریکی اختلاف کو طے کرنے کی بھی کوشش میں ہیں۔ مارکو روبیو نے یورپی برادری سے کہا کہ آبنائے ہرمز کو ایرانی کنٹرول سے نکالنے کے لیے امریکہ کی مدد کریں۔ امریکی وزیر خارجہ ایک مشکل ٹاسک کے ساتھ اٹلی آئے ہیں ، جہاں ان دنوں صدر ٹرمپ کے تیکھے لہجے کی وجہ سے امریکہ سے ناراضگی پائی جاتی ہے کہ صدر ٹرمپ نے پوپ کو بھی ایک بیان میں سخت سست کہا تھا۔ اس کے بعد امریکہ کی کٹر حامی وزیر اعظم جارجیا میلونی امریکہ سے ناراض ہیں۔ اطالوی وزیر اعظم میلونی کے ساتھ ملاقات کے بعد رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا یہ بات دنیا سے پوچھی جانا شروع ہوگئی ہے کہ اگر ایران آبنائے ہرمز کے کھلے پانیوں پر کنٹرول کرنے کو اپنا معمول بنا لیتا ہے تو پھر کیا کیا جانا ہوگا۔ ان کی طرف سے یہ بات ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اٹلی سمیت یورپی ممالک صدر ٹرمپ کی تنقید کی زد میں آنے کے بعد ایران جنگ کے حوالے سے خود کو امریکہ سے دور رکھے ہوئے ہیں۔ یورپی ممالک صدر ٹرمپ کے لہجے اور خیالات دونوں سے اتفاق نہیں کرتے ہیں۔ ادھر ایران نے آبنائے ہرمز کی تنگ سی آبی راہگزر پر کنٹرول کر رکھا ہے۔ یہ آبی راہگزر خلیجی ممالک کے تیل کی نقل و حمل کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ مگر پچھلے تقریبا دو ماہ سے تیل اور گیس کی نقل و حمل رک گئی ہے۔ جس سے ان خلیجی ملکوں کی تجارت اور معیشت ہی متاثر نہیں ہوئی بلکہ تیل اور گیس کی عالمی منڈیوں کے حالات بگڑ گئے ہیں اور دنیا بھر میں مہنگائی کی بد ترین لہر شروع ہو گئی ہے۔ امریکی صدر نے جرمنی میں موجود اپنے پانچ ہزار فوجیوں کو بھی جرمنی سے نکال لینے کا کہہ دیا ہے۔ جو یورپی ملکوں کے لیے مزید برا اشارہ ہے۔ ٹرمپ نے اٹلی اور سپین سے بھی نیٹو خدمات کے لیے دیے گئے فوجی واپس بلا لینے کی دھمکی دی ہے۔ صدر ٹرمپ ان ملکوں کی طرف سے ایران جنگ میں تعاون نہ ملنے پر ان سے سخت ناراض ہو چکے ہیں۔ مارکو روبیو کا رپورٹرز کے ساتھ گفتگو میں کہنا تھا اگر امریکی افواج کی یورپی ملکوں میں نیٹو اتحاد کا حصہ ہونا ایک معاملہ ہے تو اب یہ معاملہ تو نہیں رہا ہے۔ خصوصا نیٹو ملکوں کی طرف سے امریکہ کو جس معاملے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس لیے اس کا جائزہ لیا جانا چاہیے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ابھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسا باضابطہ فیصلہ نہیں کیا ہے۔ جو امریکی فوج ان ملکوں سے نکال لی جائے یا نہیں۔ اطالوی وزیر اعظم میلونی اور امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ طویل رہی۔ اس سے پہلے مارکو روبیو نے اپنے ہم منصب وزیر خارجہ انتونیو تاجانی سے بھی ملاقات کی۔ اسی ہفتے کے شروع میں میلونی نے کہا تھا امریکی فوجیوں کی اٹلی سے واپسی کا فیصلہ میری وجہ سے نہیں ہونا بلکہ یہ اس نے کرنا ہے جس کے ساتھ میرا ذاتی طور پر اتفاق نہیں ہے۔ میلونی کے دفتر نے مارکو روبیو سے ہونے والی ملاقات کو البتہ بڑا مثبت، تعمیری اور بے تکلفانہ ماحول میں قرار دیا ہے۔ جس میں دوطرفہ تعلقات، مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور یوکرین جنگ بھی زیر بحث رہی۔ وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا اپنے اپنے قومی مفادات پر فوکس کرنے والے اتحادیوں کے درمیان یہ بڑی بے تکلف بات چیت کا موقع تھا۔ دونوں جانب سے مغربی اتحاد کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا۔ صدر ٹرمپ نے پچلے ماہ اٹلی کے اخبار کو انٹرویو میں کہا تھا انہیں میلونی کے رویے سے صدمہ ہوا تھا۔ میں نے سوچا وہ حوصلہ رکھتی ہیں۔ مگر میں غلط تھا۔ مارکو روبیو نے کہا میری ایک روز قبل پہلی بار ملاقات ہوئی ہے۔ اس سے پہلے امریکی پوپ کے بعد لگا پوپ بہت اچھے ہیں۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ نے اپنے بیانات سے ایک بحث بحثی شروع کر دی تھی۔ اس پر پوپ نے بھی بیان دیا تھا۔ یہ بحث ایران کے خلاف جنگ کے تناظر میں شروع ہوئی تھی۔ امریکی وزیر خارجہ نے ویٹی کن کے سیکرٹری سے بھی ملاقات کی ہے۔ وزیر خارجہ کے مطابق انہوں نے ایران میں جنگ کے 'اپ ڈیٹس' کے بارے میں بھی بریف کیا ہے۔ اگر جنگ نہ شروع کرتے تو ایران دنیا کے لیے خطرہ بن جاتا۔ پوپ سے ہونے والی ملاقات میں اس امر پر زور دیا گیا کہ جلد امن ہونا چاہیے۔ ایک سوال پر روبیو نے رپورٹز سے کہا صدر ٹرمپ ہو سکتا ہے پوپ کو فون کر لیں۔ لیکن میں اس بارے میں زیادہ نہیں جانتا ۔ فون کال ہو بھی سکتی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی