یورپی ملک ڈنمارک میں مساجد پر لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دینے پر مستقل پابندی لگانے کی کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈنمارک میں مساجد پر لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دینے پر مستقل پابندی لگانے کی کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ اس حوالے سے مذہبی مقامات پر بیرونی لاؤڈ اسپیکرز کے استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ قانون پارلیمنٹ میں پیش کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیا قانون بنیادی طور پر مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان کو ہدف بناتا ہے، اس مسودہ قانون کو دائیں بازو کی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔ ڈنمارک کی دائیں بازو کی جماعت ڈینس پیپلز پارٹی نے بل کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ عوامی مقامات پر کسی آواز کو زبردستی مسلط نہیں کیا جا سکتا۔ دوسری جانب ڈنمارک کی مسلم کمیونٹی نے مجوزہ قانون کو مذہبی آزادی پر براہ راست حملہ اور اسلامو فوبیا کی واضح مثال قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ انسانی حقوق ادارے کا بھی کہنا ہے کہ اگر یہ پابندی عائد کی گئی تو یہ یورپی کنونشن انسانی حقوق اور آزادی مذہب کی خلاف ورزی ہوگی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ڈنمارک عوامی مقامات پر برقع پر پابندی سمیت مساجد کو فنڈنگ پر بھی قوانین نافذ کر چکا ہے۔
Source: Social Media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع