اسپین، سلووینیا اور آئر لینڈ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ، مغربی کنارے اور لبنان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف یورپی اتحاد اور اسرائیل کے درمیان تجارتی معاہدہ معطل کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس کو جرمنی اور اٹلی نے ناکام بنا دیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق لکسمبرگ میں ہونے والے اجلاس میں جرمن وزیرِ خارجہ نے اس تجویز کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تنقیدی مگر تعمیری بات چیت جاری رکھنا ضروری ہے۔ دوسری جانب اٹلی نے بھی اس مؤقف کی حمایت کی اور واضح کیا کہ اس معاملے پر کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق اجلاس کے دوران اسپین نے زور دیا کہ یورپی ممالک کو عالمی عدالت اور اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے اصولوں کی پاسداری کرنی چاہیے ورنہ یہ یورپی اتحاد کی ناکامی ہو گی۔ تینوں ممالک نے اپنے مشترکہ خط میں مؤقف اختیار کیا کہ اسرائیل کے اقدامات بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے خلاف ہیں اور 1995ء کے معاہدے کی خلاف ورزی ہیں، تینوں ممالک نے غزہ کی بگڑتی انسانی صورتِ حال اور مغربی کنارے میں بڑھتے تشدد پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ یورپی جائزے میں بھی اشارہ دیا گیا تھا کہ اسرائیل ممکنہ طور پر معاہدے کی شرائط پوری نہیں کر رہا تاہم اختلافات کے باعث کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا جا سکا۔ آئر لینڈ، اسپین اور سلووینیا نے اسرائیلی آباد کاریوں کے خلاف الگ اقدامات بھی شروع کیے ہیں جبکہ تینوں ممالک فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر چکے ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی