International

یورپ میں قیامت خیز گرمی، اسپین اور فرانس میں سیکڑوں افراد ہلاک

یورپ میں قیامت خیز گرمی، اسپین اور فرانس میں سیکڑوں افراد ہلاک

پیرس/ برلن : یورپ اس وقت شدید اور غیر معمولی گرمی کی لہر کی زد میں ہے، جس کے باعث حکام نے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے صحت عامہ کے انتباہات جاری کر دیے ہیں۔ یورپی ممالک میں سورج آگ برسانے لگا، جھلسا دینے والی ریکارڈ توڑ گرمی نے لوگوں کو بے حال کردیا، اسپین میں 4روز کے دوران 212 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ فرانس، جرمنی، اٹلی، برطانیہ اور نیدرلینڈز میں انتظامیہ کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کردیا گیا بعض علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کرگیا صرف پیرس میں 24 گھنٹے کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے 25 اور ہلاکتوں کے 55 واقعات رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق فرانس کے مختلف علاقوں میں 3 سالہ بچے سمیت 52 افراد جان سے گئے، سوئٹزرلینڈ میں گرمی کا 80 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ شدید گرمی کے باعث اسپتالوں میں کولنگ سسٹم بیٹھنے سے طبی آلات نے کام چھوڑ دیا، غیرہنگامی آپریشنز اور اسکین عارضی طور پر ملتوی کر دیے گئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ یورپ کی تاریخ کی بدترین گرمی کی لہروں میں سے ایک ہے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات براعظم میں دیگر خطوں کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے محسوس کیے جا رہے ہیں۔ فرانس اور برطانیہ میں جون کے مہینے کے درجہ حرارت کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں، جبکہ اٹلی میں ہفتہ وار تعطیلات کے دوران گرمی مزید شدت اختیار کرنے کا امکان ہے، جہاں درجہ حرارت پہلی مرتبہ اس موسم میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ شدید گرمی کے باعث پورے یورپ میں روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے، کئی ثقافتی اور تاریخی مقامات عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں جبکہ زرعی شعبہ بھی مشکلات کا شکار ہے۔ اس کے علاوہ بہت سی سیاسی و سماجی تقریبات بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

1 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments