یورپی ملک کروشیا کے نرسنگ ہوم میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کروشیا کے شہر ڈاروور میں مسلح شخص کی فائرنگ سے نرسنگ ہوم کے ایک ملازم سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے 4 کی حالت نازک ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق حملہ آور نرسنگ ہوم میں فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا جسے بعد میں ایک کیفے سے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے غیر رجسٹرڈ اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ واضح رہے کہ کروشیا میں ماس شوٹنگ کے واقعات عام نہیں ہیں، پیر کے روز ہونے والا واقعہ 1991 میں کروشیا کے آزادی کے اعلان کے بعد ملک میں ہونے والے بدترین واقعات میں سے ایک شمار کیا جا رہا ہے۔
Source: social media
کعبہ کی دیواروں سے لپٹے معتمرین کی روح پرور دعائیں، مطاف میں مسلسل صفائی جاری
حوثیوں کا کارگو بحری جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک، 15 لاپتہ
جانتے ہیں ایران کا انتہائی افزودہ یورینیم کہاں دفن ہے: نیتن یاہو
پیوٹن پر ٹرمپ کی تنقید کے بعد روس نے یوکرین پر ڈرون کی بارش کر دی
جنگ بندی کیلیے ‘حالات’ تیار ہیں، اسرائیلی آرمی چیف
جامع معاہدے کی پیش کش کی تھی جو نیتن یاہو نے مسترد کر دی : حماس

ٹرمپ انتظامیہ اور ریاست کیلیفورنیا میں انڈوں سے متعلق تنازع شدت اختیار کر گیا
سعودی کابینہ نے غیرملکیوں کو جائیداد کی ملکیت دینے کے قانون کی منظوری دے دی