International

یورپ آبنائے ہرمز کھلوانے میں شامل نہ ہوا تو یوکرین کو ہتھیار دینا روک دینگے، ٹرمپ

یورپ آبنائے ہرمز کھلوانے میں شامل نہ ہوا تو یوکرین کو ہتھیار دینا روک دینگے، ٹرمپ

واشنگٹن (1 اپریل ): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اگر یورپ آبنائے ہرمز کھلوانے کی کوششوں میں شامل نہ ہوا تو یوکرین کو ہتھیار دینا روک دیں گے۔ فنانشنل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کی دھمکی دی ہے۔ امریکی صدر نے آبنائے ہرمز کھلوانے کیلیے نیٹو اتحادیوں پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یورپ نے اتحاد میں شامل نہ ہوا تو یوکرین کیلیے ہتھیاروں کی فراہمی روک دی جائے گی، نیٹو ممالک بحری افواج کے ذریعے آبنائے ہرمز کی سکیورٹی اور بحالی میں ساتھ دیں۔ امریکی صدر کی دھمکی کے بعد نیٹو سیکریٹری جنرل نے فوری سفارتی رابطے تیز کر دیے۔ رپورٹ کے مطابق تجزیہ کار کہتے ہیں کہ آبنائے ہرمز بحران اور یوکرین جنگ اب ایک دوسرے سے جڑتے دکھائی دے رہے ہیں۔ فنانشنل ٹائمز کے مطابق عالمی سیاست اور سکیورٹی صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے، برطانیہ میں آبنائے ہرمز کھولنے کیلیے اتحاد پر مشاورت شروع ہوگئی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments