International

یوکرین تنازع پر فیصلے واشنگٹن یا کیف سے نہیں ماسکو سے آئیں گے، روسی وزارت خارجہ

یوکرین تنازع پر فیصلے واشنگٹن یا کیف سے نہیں ماسکو سے آئیں گے، روسی وزارت خارجہ

یوکرین سے 30 روزہ جنگ بندی اور امن کی بحالی سے متعلق زیر گردش خبروں پر روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین تنازع پر ماسکو اپنے فیصلے خود لے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس سے 30 روز کی عبوری جنگ بندی اور امن بحالی کے لیے امریکی تجویز پر یوکرین رضامند ہو گیا ہے، امریکا کی جنگ بندی کی تجویز سعودی عرب میں یوکرین اور روس کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں سامنے آئی تھی۔ اب اس حوالے سے ترجمان روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے روس یوکرین تنازع کے معاملے میں اپنے فیصلے خود لے گا، یوکرین پر اہم خبریں امریکا یا یوکرین سے نہیں بلکہ ماسکو سے آئیں گی۔ روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے روسی فیڈریشن کی پوزیشن فیڈریشن سے باہر طے نہیں ہوتی، کچھ فریقین، معاہدوں اور کوششوں کے سبب روسی فیڈریشن کی پوزیشن باہر طے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن کسی بھی معاملے پر روسی فیڈریشن کی پوزیشن روسی فیڈریشن کے اندر ہی طے ہوتی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments