اسرائیل کے عبرانی چینل 13 کی طرف سے کرائے گئے ایک سروے کے مطابق نصف اسرائیلیوں کا خیال ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے مقابلے غزہ کی پٹی میں قید افراد کی قسمت کے بارے میں "زیادہ فکر مند" ہیں۔ رائے عامہ کے ایک جائزے کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ امریکی صدر اوراسرائیلی وزیراعظم میں سے کس کو قیدیوں کے بارے میں زیادہ فکر مند دیکھے ر ہے ہیں تو 50 فیصد رائے دہندگان کا تھا کہ ٹرمپ انہیں قیدیوں کے معاملے میں زیادہ فکرمند دکھائی دیتے ہیں۔ 29 فیصد نے کہا کہ نیتن یاہو سب سے زیادہ فکر مند ہیں، جب کہ باقی شرکاء نے کوئی واضح رائے نہیں دی۔ ٹرمپ انتظامیہ نے غزہ کے معاہدے میں ثالثی کا کردار ادا کیا، جس نے اسرائیلی قیدیوں اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کے بدلے پٹی پر پرتشدد اسرائیلی جنگ کا خاتمہ کیا۔ معاہدے کا پہلا مرحلہ تقریباً 10 روز قبل ختم ہو گیا تھا، جس کے دوران حماس نے متعدد قیدیوں کو رہا کیا تھا تاہم اسرائیل اس میں توسیع کا خواہاں ہے اور دوسرا مرحلہ شروع کرنے سے انکار کر رہا ہے، جس سے پورے معاہدے کو خطرہ لاحق ہو جائے گا۔ نیتن یاہو کو غزہ معاہدے کے مطالبے کے لیے کئی مہینوں سے جاری مظاہروں کا سامنا ہے، جب کہ انھیں انتہائی دائیں بازو کے دباؤ کا بھی سامنا ہے جس سے ان کی حکومت کو خطرہ ہے۔ منگل کو حماس نے زور دیا تھا کہ مصری اور قطری ثالثوں کی جانب سے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد مکمل کرنے اور مذاکرات کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس مقصد کی جانب مثبت اشارے موجود ہیں۔ حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے ایک بیان میں کہاکہ "مصری اور قطری ثالثوں کی کوششیں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کو مکمل کرنے اور مذاکرات کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کے لیے جاری ہیں، اور اس کی طرف مثبت اشارے مل رہے ہیں"۔
Source: Social Media
یوکرین تنازع پر فیصلے واشنگٹن یا کیف سے نہیں ماسکو سے آئیں گے، روسی وزارت خارجہ
غزہ میں اسرائیلی فوج نے فٹبالر سمیت 2 فلسطینی شہید کردیے
ایک عرب ملک ٹرمپ کا لکھا گیا خط ہم تک پہنچائے گا: ایرانی وزیر خارجہ
مقبوضہ بیت المقدس: مشہور بک شاپ پر اسرائیلی پولیس کا چھاپہ، مالک گرفتار
امریکا میں اسٹیل اور الومینیم کی درآمد پر ٹیرف آج سے نافذ، یورپی یونین کا جوابی ٹیرف کا اعلان
مفرور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو بنگلہ دیش کی عدالت نے بڑی سزا سنا دی
غزہ میں اسرائیلی فوج نے فٹبالر سمیت 2 فلسطینی شہید کردیے
روس: کرسک میں یوکرین کا حملہ، 4 افراد ہلاک
یوکرین کی سرزمین پر نیٹو افواج کی کسی بھی شکل میں موجودگی روس کے لیے خطرہ ہے: لاوروف
ماہرین فلکیات نے مصر اور کئی دوسرے ممالک میں عید الفطر کی تاریخ کی پیش گوئی کر دی
ناسا ایجنسی میں ملازمتوں پر جھاڑو پھیرنے کا عمل شروع، چیف سائنٹسٹ بھی لپیٹ میں!
ٹرمپ نیتن یاہو سے زیادہ قیدیوں کےانجام کے بارے میں فکر مند ہیں: اسرائیلی رائے عامہ
مسجد میں پیش امام بچوں کے ساتھ بچہ بن گئے، چُھپن چُھپائی کھیلی
بی ایل اے کا پاکستانی فوجی کارروائی پر فیصلہ کن جواب، مزید 50 یرغمالیوں کے قتل کا دعویٰ