مقبوضہ بیت المقدس کی مشہور بک شاپ ’دی ایجوکیشنل بک شاپ‘ پر اسرائیلی پولیس نے چھاپہ مار کر اس کے مالک عماد منی کو گرفتار کر لیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی بغیر کسی وارنٹ کے کی گئی جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے سخت مذمت کی ہے۔ اسرائیلی پولیس نے کارروائی کے دوران برطانوی آرٹسٹ بینکسی، نوام چومسکی اور مورخ الیان پاپے سمیت مشہور مصنفین کی کتابیں ضبط کرلیں اور دکان کو سیل کرنے کا حکم جاری کیا۔ مشرقی بیت المقدس میں قائم یہ بک شاپ اسرائیل، فلسطین تنازع اور یروشلم کی تاریخ پر منفرد مواد فراہم کرنے کے لیے مشہور ہے۔ اسرائیلی پولیس کا دعویٰ ہے کہ چھاپہ کتابی مواد کی جانچ کے لیے مارا گیا جو مبینہ طور پر امن عامہ میں خلل ڈال رہا تھا تاہم مالک نے ان الزامات کو مسترد کردیا۔ اسرائیل کی انسانی حقوق تنظیموں نے اس کارروائی کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ آزادیِ اظہار اور کتابوں کی رسائی پر حملہ ہے۔ دکان مالک نے اسرائیلی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ضبط کی گئی کتابیں اسرائیل کی نیشنل لائبریری میں بھی موجود ہیں، اگر اسرائیل کتابوں پر پابندی لگانا چاہتا ہے تو اسے ایک فہرست شائع کرنی چاہیے کہ کون سی کتابیں جائز اور کون سی ممنوع ہیں۔ مالک عماد منی کے مطابق پچھلے ماہ بھی ان کے بیٹے اور نواسے کو گرفتار کیا گیا تھا اور کئی دن بغیر کسی قانونی اجازت نامے کے حراست میں رکھا گیا۔
Source: Social Media
یوکرین تنازع پر فیصلے واشنگٹن یا کیف سے نہیں ماسکو سے آئیں گے، روسی وزارت خارجہ
غزہ میں اسرائیلی فوج نے فٹبالر سمیت 2 فلسطینی شہید کردیے
ایک عرب ملک ٹرمپ کا لکھا گیا خط ہم تک پہنچائے گا: ایرانی وزیر خارجہ
مقبوضہ بیت المقدس: مشہور بک شاپ پر اسرائیلی پولیس کا چھاپہ، مالک گرفتار
امریکا میں اسٹیل اور الومینیم کی درآمد پر ٹیرف آج سے نافذ، یورپی یونین کا جوابی ٹیرف کا اعلان
مفرور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو بنگلہ دیش کی عدالت نے بڑی سزا سنا دی
غزہ میں اسرائیلی فوج نے فٹبالر سمیت 2 فلسطینی شہید کردیے
روس: کرسک میں یوکرین کا حملہ، 4 افراد ہلاک
یوکرین کی سرزمین پر نیٹو افواج کی کسی بھی شکل میں موجودگی روس کے لیے خطرہ ہے: لاوروف
ماہرین فلکیات نے مصر اور کئی دوسرے ممالک میں عید الفطر کی تاریخ کی پیش گوئی کر دی
ناسا ایجنسی میں ملازمتوں پر جھاڑو پھیرنے کا عمل شروع، چیف سائنٹسٹ بھی لپیٹ میں!
ٹرمپ نیتن یاہو سے زیادہ قیدیوں کےانجام کے بارے میں فکر مند ہیں: اسرائیلی رائے عامہ
مسجد میں پیش امام بچوں کے ساتھ بچہ بن گئے، چُھپن چُھپائی کھیلی
بی ایل اے کا پاکستانی فوجی کارروائی پر فیصلہ کن جواب، مزید 50 یرغمالیوں کے قتل کا دعویٰ