International

ایک عرب ملک ٹرمپ کا لکھا گیا خط ہم تک پہنچائے گا: ایرانی وزیر خارجہ

ایک عرب ملک ٹرمپ کا لکھا گیا خط ہم تک پہنچائے گا: ایرانی وزیر خارجہ

تہران: ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لکھا گیا خط ایک عرب ملک ہم تک پہنچائے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آج کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی حکام کو لکھا گیا خط ایک عرب ملک کے ذریعے تہران کو پہنچایا جائیگا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے حوالے سے مذاکرات سے متعلق ایرانی قیادت کو خط لکھا تھا۔ امریکی خط پر سخت ردعمل دیتےہوئے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور بعد ازاں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی دباؤ کے نتیجے میں کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کردیا تھا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments