International

روس: کرسک میں یوکرین کا حملہ، 4 افراد ہلاک

روس: کرسک میں یوکرین کا حملہ، 4 افراد ہلاک

روس کے علاقے کرسک میں یوکرین کے حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ کرسک کے گورنر نے بتایا ہے کہ روس کے علاقے کرسک میں ایک فیڈ مل پر بدھ کے روز یوکرین کے حملے میں 4 شہری ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ اُنہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 3 مرد اور 1 عورت شامل ہے جبکہ زخمیوں میں سے ایک کو اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کرسک میں روسی اور یوکرینی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جہاں روسی فوجیوں نے حالیہ دنوں میں یوکرینی فوج کو نکالنے میں بڑی کامیابیاں حاصل کر لی ہیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments