یوکرین کے شہر خارکیف اور اوڈیسا میں روسی ڈرون حملوں کے نتیجے میں شہری علاقوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ خارکیف علاقائی فوجی انتظامیہ کے سربراہ اولیگ سینیہوبوف کے مطابق اتوار اور سوموار کی درمیانی شب خارکیف کے ضلع اوسنویانسکی پر ڈرون حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے۔ حملے میں ایک پانچ منزلہ رہائشی عمارت اور قریبی بلند عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ حکام کے مطابق ایک گاڑی اور پانچ گیراج بھی متاثر ہوئے، جبکہ دو گیراج مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ سینیہوبوف نے بتایا کہ روسی افواج نے بوگودوخوف شہر پر بھی ڈرون حملہ کیا، جس میں 39 سالہ خاتون زخمی ہوئیں۔ خارکیف کے میئر ایگور ٹیریکوف کے مطابق شہر کے سلوبودسکی اور کییفسکی اضلاع میں بھی حملوں کی اطلاعات ملی ہیں۔ ان کے مطابق ایک روسی ’مولنیا‘ ڈرون نے کھولودنوہیرسکی ضلع کو نشانہ بنایا جس سے تین نجی مکانات کو نقصان پہنچا۔ ادھر اوڈیسا میں بھی رات بھر دو بار روسی ڈرون حملے کیے گئے۔ شہر کی فوجی انتظامیہ کے سربراہ سرہی لیساک کے مطابق ان حملوں میں دو افراد شدید زخمی ہوئے جنھیں ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دیگر زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔ انھوں نے اپنے ٹیلیگرام چینل پر بتایا کہ مختلف علاقوں میں رہائشی عمارتیں، ایک انتظامی عمارت اور بنیادی ڈھانچہ متاثر ہوا ہے۔ حکام کے مطابق حملوں کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ نقصان کا مکمل تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ