امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ملاقات کریں تو یہ بہت اچھا ہوگا۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین تنازع کے حل کے لیے مصالحت ضروری ہے۔ ایران کی صورتحال سے متعلق سوال پر صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایرانی قیادت، نیوی اور فضائیہ کو ختم کردیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کی جانب سے امریکی فوج پر حملہ جنگ کے دوبارہ آغاز کا جواز بن سکتا ہے۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ ڈیل کیے بغیر بھی افزودہ یورینیم حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیل کے تحت ایران نیوکلیئر ہتھیار نہیں رکھ سکے گا، آپ جلد جان جائیں گے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات نہیں کرنا چاہتا، ایران کے ساتھ ڈیل کی صورت میں سپریم لیڈر سے ملاقات ممکن ہے۔ ڈونلد ٹرمپ نے کہا کہ لبنان کی صورتحال پر نظر رکھنی ہوگی، امن قائم ہونا لبنان کے لیے اچھا ہوگا، حزب اللّٰہ سے لبنان کی صورتحال پر گفتگو کی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ