International

یوکرین کے روس میں آئل ریفائنریز پر حملے، فضا اور ماحول آلودہ، سیاہ بارش

یوکرین کے روس میں آئل ریفائنریز پر حملے، فضا اور ماحول آلودہ، سیاہ بارش

روس کے بحیرۂ اسود کے ساحلی شہر توآپسے میں یوکرینی ڈرون حملوں کے بعد شدید ماحولیاتی بحران پیدا ہوگیا ہے، تیل صاف کرنے کی بڑی تنصیب پر مسلسل تین حملوں کے بعد بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی اور تیل کا اخراج ہوا جس سے شہر اور قریبی علاقوں میں سیاہ بارش برسنے لگی۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقامی رضاکاروں کا بتانا ہے کہ فضا میں تیل جیسی بدبو پھیل گئی ہے جبکہ ہر چیز پر سیاہ تہہ جم گئی ہے، متاثرہ علاقے میں جانور بھی تیل سے متاثر ہو گئے ہیں اور متعدد رضاکار اِنہیں صاف کرنے میں مصروف ہیں۔ روسی حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے، ماسک پہننے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملوں کے دوران کئی تیل ذخیرہ کرنے والے ٹینک تباہ ہوئے جس کے باعث تیل دریا میں بہہ کر بحیرۂ اسود تک پہنچ گیا، ساحلی علاقوں میں تیل پھیلنے سے ماحولیاتی نظام شدید خطرے سے دوچار ہو گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پانی میں تیل کی تہہ آکسیجن کی کمی کا باعث بن رہی ہے جس سے مچھلیاں، سمندری جاندار اور پرندے بڑی تعداد میں متاثر ہو رہے ہیں، خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس آلودگی کے اثرات کئی سال تک برقرار رہ سکتے ہیں۔ روسی حکام نے متاثرہ شہر کے کچھ حصوں کو خالی کروا لیا ہے جبکہ صفائی کا عمل بھی جاری ہے، رضاکاروں کے مطابق صورتحال انتہائی خطرناک ہے کیونکہ فضا میں موجود زہریلے ذرات انسانی صحت کے لیے بھی نقصان دہ ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments