یوکرین جانے والے ترک مال بردار جہاز پر روسی ڈرون حملے سے 1 مصری شہری ہلاک ہو گیا۔ یہ بات یوکرینی نائب وزیرِ اعظم اولیکسی کولیبا نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹیلی گرام پر اپنی ایک پوسٹ میں بتائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یوکرین جانے والے ترک مال بردار جہاز پر روسی ڈرون حملے میں 58 سالہ باورچی ہلاک ہو گیا جوکہ مصری شہری تھا۔ یوکرینی نائب وزیرِ اعظم نے مزید بتایا ہے کہ اس جہاز کے عملے میں مصر، ترکیہ اور بھارت کے شہری شامل تھے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ جہاز کو حملے کے دوران بہت نقصان پہنچا ہے۔ اولیکسی کولیبا نے یہ بھی بتایا ہے کہ 8 سیلرز لائف رافٹ کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل ہو گئے ہیں۔
Source: Social Media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع