اسرائیلی فوج نے پیر کے روز بحیرہ احمر کے ساحلی شہر ایلات کے اوپر یمن سے حوثی ملیشیا کی جانب سے داغا گیا ایک ڈرون مار گرایا، جس کی تصدیق العربیہ کے نامہ نگار نے کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز بھی یمن سے داغے گئے ایک میزائل کی نشان دہی کی تھی۔ مشرقِ وسطیٰ میں ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ میں حوثیوں کی شمولیت کے اعلان کے بعد سے اب تک یہ پانچواں موقع ہے کہ یمن سے میزائل داغا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ "یمن سے اسرائیل کی جانب داغے گئے میزائل کا سراغ لگایا جس کے بعد فضائی دفاعی نظام اس خطرے کو ناکام بنانے کے لیے کام کرنے لگ گیا"۔ دوسری جانب حوثی ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" پر ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ "اسرائیل میں فوجی اور اہم اہداف پر ایک بیلسٹک میزائل داغا گیا اور متعدد ڈرونز بھیجے گئے ہیں۔" فروری کے آخر میں ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک یمن سے پانچ بار میزائل داغے جا چکے ہیں۔ حماس تنظیم اور اسرائیل کے درمیان غزہ کی پٹی میں ہونے والی جنگ کے دوران بھی حوثیوں نے فلسطینیوں کی حمایت کے نام پر اسرائیل اور بحیرہ احمر و بحیرہ عرب میں بحری جہازوں پر حملے کیے تھے۔ حوثی 28 مارچ سے ایران کے حق میں اس جنگ کا باقاعدہ حصہ بن چکے ہیں، جس کے بارے میں انہوں نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ اگر ایران پر حملے جاری رہے تو وہ بھی کارروائی کریں گے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع