International

یمن سے اسرائیلی علاقے کی جانب میزائل داغا گیا: آئی ڈی ایف کا دعویٰ

یمن سے اسرائیلی علاقے کی جانب میزائل داغا گیا: آئی ڈی ایف کا دعویٰ

اسرائیلی دفاعی افواج کی جانب سے جاری ہونے والے ایک حالیہ بیان میں یہ دعویٰ کیا گیا oے کہ ’یمن سے اسرائیلی علاقے کی جانب ایک میزائل داغے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔‘ اسرائیلی فوج کے مطابق فضائی دفاعی نظام اس خطرے کو ناکام بنانے کے لیے متحرک ہو گیا ہے اور میزائل کو فضا میں ہی تباہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق یروشلم، تل ابیب اور وسطی اسرائیل کے گرد و نواح میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔ بعد ازاں اسرائیلی فوج نے اپنی صورتحال کے جائزے کے بعد اعلان کیا کہ ملک کے تمام علاقوں میں شہری اب محفوظ پناہ گاہوں سے باہر آ سکتے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments