فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے شہید سربراہ یحییٰ سنوار کی سامنے آنے والی مبینہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ صیہونی فوج کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے یحییٰ سنوار نے 3 روز سے کوئی چیز نہیں کھائی تھی۔ 17 اکتوبر 2024 کو اسرائیلی فورسز نے غزہ میں حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا، بعد ازاں حماس نے بھی اپنے سربراہ کی شہادت کی تصدیق کر دی۔ یحییٰ سنوار کا پوسٹ مارٹم کرنے والے اسرائیلی ڈاکٹر نے بتایا تھا کہ انہوں نے یحییٰ سنوار کی تصدیق ڈی این اے اور دیگر معلومات سے کی۔ اسرائیلی فورسز نے یحییٰ سنوار کی شہادت سے قبل ایک ڈرون بھی اس عمارت کے اندر داخل کیا تھا جہاں ان کا مزاحمتی فورسز کے ساتھ مقابلہ جاری تھا اور اس موقع پر عمارت میں صوفے پر زخمی حالت میں بیٹھے شخص نے ایک چھڑی ڈرون کی جانب پھینکی تھی، بعدازاں معلوم ہوا کہ یہ بہادر شخص کوئی اور نہیں بلکہ حماس کا سربراہ یحییٰ سنوار تھا جسے اسرائیلی فورسز ایک سال سے تلاش کرنے میں ناکام تھیں اور صیہونی فورسز کا خیال تھا کہ حماس کے سربراہ کسی سرنگ میں چھپا بیٹھا ہے۔ حماس کے سابق سربراہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سوشل میڈیا پلیٹ فام ایکس کی زینت بنی ہوئی ہے جس میں قدس نیوز نیٹ ورک اور اسرائیلی میڈیا کے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات کیے گئے ہیں۔ اردن کے خبر رساں ادارے البوابہ نے قدس نیوز نیٹ ورک کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ یحییٰ سنوار نے اپنی شہادت سے 72 گھنٹے قبل تک کچھ نہیں کھایا تھا۔ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 43 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جس میں ایک بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ اس حوالے سے اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسرائیلی فورسز غزہ میں بچوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہی ہیں۔
Source: Social Media
غزہ پناہ گزین کیمپ میں خون جما دینے والی سردی، 3 کم سن بچے ٹھٹھرکرجاں بحق
بشار الاسد کی اہلیہ کے جان لیوا بیماری میں مبتلا ہونیکا انکشاف، بچنے کے چانسز 50 فیصد
غزہ میں فلسطینی ٹی وی چینل کی گاڑی پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 5 صحافی شہید
موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
جاپان ائیرلائنز کے سسٹم پرسائبر حملے سے متعدد پروازیں متاثر ، سیکڑوں مسافر پریشان
جنوبی کوریا: قائم مقام صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک جمع
سانحہ 9 مئی: فوجی عدالتوں نے عمران خان کے بھانجے سمیت مزید 60 مجرموں کو سزائیں سنا دیں
قطر کا 13 برس بعد شام میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان
ہم نے ابھی شام میں اپنے اڈوں کی قسمت کا فیصلہ نہیں کیا: روس
تحریر الشام پر سے پابندیاں اٹھانا قبل از وقت ہے: نیدر لینڈز