جنسی زیادتی کےالزامات کا شکار امریکا کے دو اراکین کانگریس ایریک سوالویل اور ٹونی گونزالز کو مستعفی ہونا پڑگیا، سوالویل نے گورنر کیلیفورنیا کیلئے جاری اپنی انتخابی مہم ختم کردی، دونوں اراکین کانگریس کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ڈیموکریٹک رکن کانگریس ایریک سوالویل اور ری پبلکن رکن کانگریس ٹونی گوانزالز پر انکی سیاسی جماعتوں کی جانب سے دباؤ تھا کہ اگر وہ مستعفی نہ ہوئے تو کانگریس میں قرار داد پیش کرکے انکی رکنیت ختم کرادی جائے گی۔ سات بار رکن کانگریس ایریک سوالویل کیلی فورنیا کے گورنر گوین نیوسم کی جگہ گورنری کا الیکشن لڑنےکے خواہش مند تھے تاہم مقامی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ سوالویل نے اپنی سابقہ اسٹاف رکن کو دو بارجنسی حملے کا نشانہ بنایا تھا۔ بعد میں یہ رپورٹ بھی سامنے آئی تھی کہ سوالویل نے 4 دیگر خواتین کو بھی جنسی نوعیت کے پیغامات بھیجے تھے۔ بیورلے ہلز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کی وکیل نے کہا کہ سوالویل نے محض کانگریشنل سماعت سے بچنے کیلئے استعفی دیا تاکہ وہ نتائج بھگتنے سے محفوظ رہیں جبکہ الزام عائد کرنیوالی خاتون لونا ڈریوس نے کہا کہ وہ پولیس رپورٹ درج کرارہی ہیں۔ سوالویل نےالزامات کادفاع کرنےکااعلان کیا ہے، سوالویل کے استعفی سےخالی ایوان نمائندگان کی نشست پر انتخابات اٹھارہ اگست کو ہوں گے۔ ٹیکساس سےری پبلکن رکن کانگریس ٹونی گوانزالز سن دوہزار بیس میں پہلی بارمنتخب ہوئےتھے، ان پر بھی اسٹاف رکن سے جنسی تعلق کا الزام تھا، خاتون نے بعد میں خودکشی کرلی تھی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی