مکہ مکرمہ (25 مئی ): فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے اس وقت حجاز مقدس میں اٹلی کا وہ نوجوان بھی شامل ہے جس نے ٹی وی پر اذان سن کر دین برحق قبول کیا۔ اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر دنیا بھر میں روز غیر مسلم دائرہ اسلام میں داخل ہوتے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اسلام ہی دین حق ہے۔ اسلام قبول کرنے والے ہر شخص کی ایک الگ کہانی ہوتی ہے اور ایسی ہی ایک دلچسپ کہانی جڑی ہے حج پر موجود اطالوی نوجوان سے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اطالوی عازم حج محمد لوکا جو خادم حرمین شریفین پروگرام برائے حج، عمرہ اور وزٹ کے مہمان ہیں، نے بتایا کہ اسلام قبول کرنے کے اُن کے سفر کا آغاز بچپن میں ٹی وی پر پہلی مرتبہ اذان سن کر ہوا۔ محمد لُوکا نے بتایا کہ 12 سال کی عمر میں جب انہوں نے پہلی مرتبہ اذان سنی تو اُس کی روحانیت اور سکون کی وجہ سے اُن پر شدید اثر ہوا۔ جس کے بعد انہوں نے اسلام کے بارے میں پڑھنا شروع کیا، اور دین کو قریب سے سمجھنا شروع کیا۔ اطالوی نوجوان نے بتایا کہ کئی برس تک سیکھنے اور اس دین پر تحقیقات کے بعد انہوں نے اسللام قبول کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد انہیں وہ سکون ملا، جو اس سے قبل کبھی نہیں ملا تھا۔ انہوں نے خادم حرمین شریفین کے پروگرام برائے حج، عمرہ اور وزٹ کے تحت حج کرنا اپنی زندگی کا سب سے بڑا روحانی تجربہ قرار دیا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ