نئی دہلی: ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن اور ہندوستانی فضائیہ نے جمعہ کے روز فضا سے فضا میں مار کرنے والے بیانڈ ویزؤل رینج مسائل ’استرا کا کامیاب تجربہ کیا۔ دیسی ساختہ ’ریڈیو فریکوئنسی سیکر‘ سے لیس، ’استرا‘ کا تجربہ اڈیشہ کے ساحل کے قریب ہندستانی لڑاکا طیارے سے کیا گیا۔ وزارت دفاع کے مطابق تجربے کے دوران دو میزائل داغے گئے۔ ان میں تیز رفتار بغیر پائلٹ کے فضائی اہداف کو مختلف حدود، سمتوں اور لانچ پلیٹ فارم پر نشانہ بنایا گیا۔ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزائل نے دونوں بار انتہائی درستگی کے ساتھ ہدف کو تباہ کیا۔ وزارت کے مطابق، میزائل ٹیسٹ میں ملکی آر ایف سیکر سمیت تمام سب سسٹم توقع کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس آر ایف سیکر کو ڈی آر ڈی او نے مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔ اس ٹیسٹ سے ’استرا‘ میزائل سسٹم کی درستگی اور ریلیبلٹی کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ صداقت انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج، چاندی پور کی طرف سے تعینات رینج ٹریکنگ آلات کے ذریعے حاصل کردہ فلائٹ ڈیٹا کی بنیاد پر حاصل کی گئی ہے۔ ’استرا‘ کی رینج 100 کلومیٹر سے زیادہ ہے۔ یہ جدید گائیڈنس اور نیویگیشن سسٹم سے لیس ہے۔ ڈی آر ڈی او کی مختلف لیبارٹریوں کے ساتھ ساتھ ہندستان ایروناٹکس لمیٹڈ سمیت 50 سے زیادہ سرکاری اور نجی صنعتوں نے اس پروجیکٹ میں تعاون کیا ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس کامیابی پر ڈی آر ڈی او، ہندستانی فضائیہ اور صنعتی شراکت داروں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیسی ساختہ کے ساتھ میزائل کا کامیاب تجربہ دفاعی ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔ دفاعی تحقیق اور ترقی کے محکمے کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے سربراہ ڈاکٹر سمیر وی کامت نے بھی تمام ٹیموں کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔
Source: social media
سیٹوں کی تقسیم کے بعد، ایس پی صدر اکھلیش یادو راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو نیا یاترا' میں شامل ہوئے
مودی پانچ ممالک کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس
الیکشن سے عین قبل بہار ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی نہیں ہونی چاہیے،سپریم کورٹ کا سخت تبصرہ
سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ،بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی کا عمل رہے گا جاری،آدھارکارڈ کو بھی ماننے کا حکم
ٹینس کھلاڑی رادھیکا یادو کو والد نے گولی مار کر قتل کر دیا
ناجائز تعلقات میں رکاوٹ،باپ کا قتل کرنے کے بعد بیٹی عاشق کے ساتھ فلم دیکھنے چلی گئی

دہلی این سی آر میں زلزلے کے تیز جھٹکے، دفتروں اور گھروں سے باہر بھاگے لوگ، افراتفری کا ماحول
’’سبھی مسلم ہرے سانپ ہیں…‘‘، مہاراشٹر کے وزیر نتیش رانے کا مسلمانوں سے متعلق متنازعہ بیان