Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

عطیہ کے سلسلے میں شوبھندو کے نئے فرمان سے پوجا کمیٹیاں مشکل میں

Admin
By Admin
Sep 21, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

عطیہ کے سلسلے میں شوبھندو کے نئے فرمان سے پوجا کمیٹیاں مشکل میں
عطیہ کے سلسلے میں شوبھندو کے نئے فرمان سے پوجا کمیٹیاں مشکل میں — September 21, 2026
عطیہ کے سلسلے میں شوبھندو کے نئے فرمان سے پوجا کمیٹیاں مشکل میں
وزیرِ اعلیٰ شوبھندو ادھیکاری حکومت کی درگا پوجا کے لیے سرکاری عطیے کی پالیسی میں نئے ضابطے کے باعث ریاست کی ہزاروں پوجا کمیٹیاں مشکل میں پڑ گئی ہیں۔ درگا پوجا کی اجازت لینے کے ساتھ ساتھ اب پوجا کمیٹیوں سے سرکاری عطیے کے لیے بھی درخواست دینے کو کہا جا رہا ہے۔ اس درخواست کے ساتھ پوجا کمیٹی کے نام پر موجود پین کارڈ اور بینک اکاو¿نٹ کی تفصیلات جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ یہ معلومات جمع نہ کرانے کی صورت میں تھانے کی جانب سے عطیے کے معاملے میں تعاون کرنا ممکن نہیں ہوگا، یہ بات پوجا کمیٹیوں کو بتائی جا رہی ہے۔ نتیجتاً نئے ضابطے کو لے کر پیچیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ ریاست فی الحال ضابطے میں تبدیلی کے بارے میں کچھ نہیں سوچ رہی ہے۔
گزشتہ سال تک سرکاری عطیہ دینے کے معاملے میں کچھ نرمی تھی۔ اگر کسی پوجا کمیٹی کے پاس اپنا رجسٹریشن یا بینک اکاو¿نٹ نہ ہو تو کمیٹی کے کسی عہدیدار کا پین نمبر اور بینک اکاو¿نٹ کی تفصیلات جمع کراکے عطیہ حاصل کرنے کی اجازت تھی۔ اس عہدیدار کے نام پر مقامی تھانے کے ذریعے چیک دیا جاتا تھا۔ لیکن اس مرتبہ عطیے کی رقم براہِ راست پوجا کمیٹی کے اپنے بینک اکاو¿نٹ میں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس لیے کسی عہدیدار کے ذاتی اکاو¿نٹ میں رقم بھیجنے کی گنجائش نہیں رہے گی۔
مہیش تلہ اسمبلی حلقے کی بیگرکھال جورابیڑی سروجنین درگوتسو کمیٹی کو بھی اسی طرح کی مشکل کا سامنا ہے۔ تقریباً 15 سال سے پوجا کا انعقاد کرنے والی یہ کمیٹی سرکاری عطیے پر کافی حد تک منحصر ہے۔ گزشتہ سال تک پوجا کمیٹی کے صدر پربھات چکرورتی کا پین نمبر اور بینک اکاو¿نٹ کی تفصیلات جمع کراکے کمیٹی کو عطیے کی رقم ملتی رہی ہے۔ لیکن اس مرتبہ پوجا کی اجازت کے لیے درخواست دیتے وقت کمیٹی کو مہیش تلہ تھانے سے نئے ضابطے کے بارے میں معلوم ہوا۔
نئے ضابطے کی اطلاع ملتے ہی پوجا کمیٹی کے نام پر بینک اکاو¿نٹ کھولنے کی کوشش شروع کی گئی۔ لیکن ایک وکیل سے بات کرنے کے بعد کمیٹی کے ارکان کو معلوم ہوا کہ اتنے کم وقت میں ضروری رجسٹریشن کے کاغذات تیار کرکے پین کارڈ اور بینک اکاو¿نٹ بنوانا عملی طور پر ممکن نہیں ہے۔ مہیش تلہ علاقے کے جِنجِرا بازار کی ایک پوجا کمیٹی کو بھی اسی طرح کی مشکل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
بیگرکھال جورابیڑی سروجنین درگوتسو کمیٹی کے صدر پربھات چکرورتی نے کہا، ”ہماری پوجا پوری طرح سرکاری عطیے پر منحصر ہے۔ پوجا کی اجازت کے لیے درخواست دینے کے دوران ہمارے ارکان کو مہیش تلہ تھانے سے عطیہ حاصل کرنے کے نئے ضابطے کے بارے میں معلوم ہوا۔ اتنے کم وقت میں رجسٹریشن اور بینک اکاو¿نٹ بنوانا ہمارے لیے ممکن نہیں ہے۔ وزیرِ اعلیٰ کے اعلان کے وقت عطیہ حاصل کرنے کی اس شرط کے بارے میں نہیں بتایا گیا تھا۔ اس لیے معاملہ ہمارے لیے واضح نہیں تھا۔ اب ہماری حالت ایسی ہوگئی ہے کہ نہ ادھر کے رہے نہ ادھر کے۔“

عطیہ کے سلسلے میں شوبھندو کے نئے فرمان سے پوجا کمیٹیاں مشکل میں...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn