بھانگڑ میںبی جے پی ورکر کا سر پھوڑ دیا گیا
ایک بار پھر بھانگڑ کا ماحول کشیدہ ہوگیا۔ مادھب پور تھانہ علاقے کے جھجیر آئیٹ میں بی جے پی کارکن پر حملے کا الزام آئی ایس ایف پر عائد ہوا ہے۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی۔ ناظم الملہ نامی بی جے پی کارکن کو مارپیٹ کرکے سر پھوڑ دینے کا الزام سامنے آیا ہے۔ الزام ہے کہ مذکورہ شخص اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے کے باوجود بی جے پی کے ایک پروگرام میں شریک ہوا تھا، جس کی وجہ سے اسے مارا پیٹا گیا۔
اس کے بعد زخمی کارکن کو نلمڑی بلاک پرائمری ہیلتھ سینٹر میں علاج کرانے کے بعد بی جے پی کے رہنما تحریری شکایت درج کرانے مادھب پور تھانے پہنچے۔ اسی دوران دوبارہ بی جے پی کارکنوں پر حملے کا الزام آئی ایس ایف پر عائد ہوا۔ الزام ہے کہ صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کے دوران پولیس اہلکاروں کے ساتھ بھی دھکم پیل اور مارپیٹ ہوئی۔ اس واقعے میں کئی پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
اس واقعے کو لے کر مادھب پور تھانہ علاقے کے مختلف مقامات پر وقفے وقفے سے کشیدگی پھیلتی رہی۔ بی جے پی قیادت نے تھانے کے سامنے احتجاج کیا۔ پولیس نے واقعے کے سلسلے میں آئی ایس ایف کے تین رہنماو¿ں اور کارکنوں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔
تاہم آئی ایس ایف نے بھی بی جے پی کے خلاف جوابی الزام عائد کیا ہے۔ آئی ایس ایف رہنما شہاب الدین سراجی کا دعویٰ ہے کہ ترنمول کانگریس سے بی جے پی میں شامل ہونے والے چند افراد کی قیادت میں آئی ایس ایف کارکنوں پر حملہ کیا گیا۔ ان کا الزام ہے کہ اس معاملے میں تھانے میں بات کرنے کے لیے جانے پر ان لوگوں پر دوبارہ حملہ کیا گیا۔
دونوں فریقوں نے مادھب پور تھانے میں تحریری شکایت درج کرائی ہے۔ شکایات کی بنیاد پر پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ علاقے میں کشیدگی برقرار رہنے کے باعث بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
بھانگڑ میںبی جے پی ورکر کا سر پھوڑ دیا گیا...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments