Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

ممتا بنرجی کی ترنمول نے پارٹی کا نیا لوگو جاری کردیا، ’فٹبالر‘ نشان کو پہچانوانے کے لیے تمام عہدیداروں کو تشہیر کی ہدایت

Admin
By Admin
Sep 21, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

ممتا بنرجی کی ترنمول نے پارٹی کا نیا لوگو جاری کردیا، ’فٹبالر‘ نشان کو پہچانوانے کے لیے تمام عہدیداروں کو تشہیر کی ہدایت
ممتا بنرجی کی ترنمول نے پارٹی کا نیا لوگو جاری کردیا، ’فٹبالر‘ نشان کو پہچانوانے کے لیے تمام عہدیداروں کو تشہیر کی ہدایت — September 21, 2026
ممتا بنرجی کی ترنمول نے پارٹی کا نیا لوگو جاری کردیا، ’فٹبالر‘ نشان کو پہچانوانے کے لیے تمام عہدیداروں کو تشہیر کی ہدایت
الیکشن کمیشن کی عبوری ہدایت کے تحت پارٹی کا پرانا نام اور ’جورا پھول‘ انتخابی نشان کھونے کے بعد ممتا کی ترنمول نے نیا لوگو جاری کردیا۔ اس لوگو کے درمیان پارٹی کا نیا انتخابی نشان ’فٹبالر‘ موجود ہے۔ اس کے چاروں طرف نیلے پس منظر پر سفید حروف میں پارٹی کا نیا نام ’ممتا آل انڈیا ترنمول کانگریس‘ لکھا گیا ہے۔ لوگو میں زعفرانی، سفید اور سبز— تینوں رنگوں کی جھلک بھی موجود ہے۔
آئندہ 6 اکتوبر کو مشرقی مدناپور کے نندی گرام اور مرشدآباد کے ریجن نگر اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔ پوجا ختم ہونے کے بعد کولکاتا اور ہاوڑہ میونسپل کارپوریشن کے انتخابات ہونے کی توقع ہے۔ ریاست کے سیاسی حلقوں میں یہ بھی قیاس آرائیاں ہیں کہ پنچایت انتخابات کو مقررہ وقت سے پہلے کرایا جا سکتا ہے۔ ایسی صورتِ حال میں اگر کمیشن ترنمول کے نام اور انتخابی نشان سے متعلق عبوری ہدایت برقرار رکھتا ہے تو ممتا اور ریتبرت گروپ کو نئے نشان کے ساتھ ہی انتخابات لڑنے ہوں گے۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ممتا ترنمول نے ووٹروں کو نئے انتخابی نشان سے واقف کرانے کی مہم شروع کی ہے۔
ممتا ترنمول کی جانب سے پارٹی کی تمام سطحوں کے رہنماو¿ں، کارکنوں اور عوامی نمائندوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے ذرائع سے نئے لوگو کی تشہیر کریں اور ووٹروں کو نئے انتخابی نشان سے واقف کرائیں۔ پیر کی دوپہر سے ہی ممتا ترنمول کے کئی اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی نے سوشل میڈیا پر نئے لوگو کی تصاویر پوسٹ کرنا شروع کردی تھیں۔
کالی گھاٹ اور ریتبرت گروپ کے درمیان جاری تنازع کے دوران جمعرات کی رات الیکشن کمیشن نے ایک عبوری ہدایت جاری کی۔ کمیشن کی جانب سے بتایا گیا کہ فی الحال پارٹی کے نام کے طور پر ’آل انڈیا ترنمول کانگریس‘ اور انتخابی نشان ’جورا پھول‘ کو ’فریز‘ کیا جا رہا ہے۔ کمیشن نے کہا کہ ترنمول کا ’جورا پھول‘ نشان فی الحال اس کے پاس محفوظ رہے گا۔ پارٹی کس کی ہے، اصل ترنمول کون ہے اور پارٹی کے فنڈز کی ملکیت کس گروپ کے پاس ہے— ان معاملات پر حتمی فیصلہ ہونے کے بعد ہی اس محفوظ نشان کا فیصلہ کیا جائے گا۔
6 اکتوبر کو مشرقی مدناپور کے نندی گرام اور مرشدآباد کے ریجن نگر اسمبلی حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات سے قبل جمعہ کو کمیشن نے دونوں گروپوں کے عبوری نام اور انتخابی نشان حتمی کیے۔ ممتا گروپ کا نام ’ممتا آل انڈیا ترنمول کانگریس‘ رکھا گیا ہے۔ وہ آئندہ 6 اکتوبر کے ضمنی انتخابات میں ’پاو¿ں سے فٹبال کھیلتے ہوئے فٹبالر‘ کے انتخابی نشان پر مقابلہ کرے گا۔ ریتبرت ترنمول کا نام ’ڈیموکریٹک ترنمول کانگریس‘ رکھا گیا ہے اور وہ ’لفافہ‘ کے نشان پر انتخاب لڑے گا۔

ممتا بنرجی کی ترنمول نے پارٹی کا نیا لوگو جاری کردیا، ’فٹبالر‘ نشان کو پہچانوانے کے لیے تمام عہدیداروں کو تشہیر کی ہدایت...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn